Urdu News

اے آئی آر نیوز کا طلبا کے لیے ہفتہ وار انٹرایکٹو پروگرام، ایکسرسائز ، اس ہفتے کا موضوع ہندوستانی سیاست اور آئین

اے آئی آر نیوز کا طلبا کے لیے ہفتہ وار انٹرایکٹو پروگرام

آل انڈیا ریڈیو نیوز نے مسابقتی امتحانات کے لیے ایک نیا ہفتہ وار انٹرایکٹو پروگرام’ابھیاس‘ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا اور ملازمت کے متلاشی افراد تک پہنچنا ہے۔

جدید تاریخ پر پہلی قسط نے سامعین میں گہری دلچسپی پیدا کی۔ اس موضوع کے ماہر سینٹ اسٹیفنس کالج نئی دہلی کے شعبہ تاریخ کے جوائنٹ ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر ملے نیرو تھے۔ دوسری قسط ہندوستانی سیاست اور آئین پر ہوگی۔ اس کے موضوع کے ماہر سنجے راو آیڈے، پروفیسر اور شعبہ سیاسیات کے سربراہ، سینٹ اسٹیفن کالج، نئی دہلی ہیں۔ طلبا  اپنے سوالات واٹس ایپ 9289094044 یا abhyaas.airnews@gmail.comپر بھیج سکتے ہیں۔

تیسری قسط کے لیے آپ کے سوالات 7 اپریل تک پہنچ جانے چاہیے۔ یہ پروگرام 9 اپریل کو رات 9.30 بجے 100.1ایف ایم گولڈ پر نشر کیا جائے گا۔ طلبا اسے Twitter@airnewsalerts  یا  airnewsofficial YouTubeچینل پر حاصل کر سکتے ہیں۔

مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ابھیاس ہر ہفتہ کو رات 9.30 سے 10 بجے کے درمیان ٹیلی کاسٹ کی جاتی ہے۔ ہر ہفتے ایک موضوع کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ طلبا  واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور مہمان مقررین یا ماہرین ان کے سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں۔

ہر موضوع پر سوالات کا انتخاب ملک بھر کے طلبا سے کراوڈ سورسنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ مضامین میں تاریخ، سیاست، جغرافیہ، معیشت، ماحولیات، بین الاقوامی تعلقات، سماجی مسائل، فنون اور ثقافت وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔

Recommended