Urdu News

نائب صدر 9 اپریل 2022 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈز اور للت کلا اکیڈمی ایوارڈز پیش کریں گے

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو 9 اپریل 2022 کو صبح 11 بجے وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک مشترکہ تقریب میں  سال 2018 کے لیے 44 نامور فنکاروں (4 فیلو اور 40 ایوارڈ یافتہ) کو سنگیت ناٹک اکیڈمی فیلوشپ اور سنگیت ناٹک ایوارڈز اور سال 2021 کے لئے  للت کلا اکیڈمی کے 3 فیلوز اور 20 نیشنل ایوارڈز پیش کریں گے۔

سنگیت ناٹک اکیڈمی نے پرفارمنگ آرٹس کے  میدان میں نمایاں خدمات کے لئے سال 2018 میں چار فیلوز کا انتخاب کیا ہے ، جن میں جناب ذاکر حسین،  جناب  جتن گوسوامی، ڈاکٹر سونل مان سنگھ اور  جناب تھرو ویدئی مارودور کپیا کلیان سندرم شامل ہیں۔ للت کلا اکیڈمی نے تین نمایاں فنکاروں کو باوقار فیلو شپ س نوازا ہے جن میں جناب ہمت شاہ، جناب جیوتی بھٹ اور  جناب شیام شرما  شامل ہیں۔

سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈز (اکیڈمی پرسکار) ایسے نیشنل اعزاز ات ہیں جن سے جمہوریہ ہند کے ذریعے  فنکاروں کے ساتھ ساتھ  پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ اور اور اسکالرز کو بھی  نوازا جاتا ہے۔ ایوارڈ پانے والوں کا انتخاب  اکیڈمی کی جنرل کونسل کرتی ہے جو ممتاز موسیقاروں، رقاصوں، تھیٹر کے آرٹسٹوں اور ان شعبوں کے اسکالرز اور حکومت ہند، ریاستی حکومت اور مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے  نامزدگان پر مشتمل ہوتی ہے۔

للت کلا اکیڈمی کے ذریعہ نیشنل ایکزیبیشن آف آرٹ کا سالانہ اہتمام کیا جاتا ہے  کیونکہ یہ بہت ہی  باوقار تقریب ہے، جس میں اعزازات سے نوازے جانے والے  فنکاروں کے شاندار  اور مسحور کن رقص کا مظاہرہ کیاجاتا  ہے۔ اس سال منعقد کی جانے والی 62 ویں  نیشنل ایکزیبیشن  ملک گیر سطح پر ممتاز فنکاروں کے فن کے مظاہرے کےلئے  ایک پلیٹ فارم ہے۔

باسٹھویں نیشنل ایکزی بیشن آف آرٹ  کا افتتاح وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی 9 اپریل 2022 کو  نئی دہلی میں للت کلا اکیڈمی کی  گیلری میں  کریں گے۔ اس موقع پر ثقافت کی وزیر مملکت  محترمہ  میناکشی لیکھی موجود رہیں گی۔

ایوارڈ کی تقریب کے بعد، سنگیت ناٹک اکیڈمی نے 9 سے 19 اپریل 2022 تک کمانی آڈیٹوریم اور میگھ دوت کمپلیکس، رابندرا بھون، نئی دہلی میں پرفارمنگ آرٹس کے فیسٹول کا ایک پروگرام تیار کیا  ہے۔ وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈیاور ثقات کی وزیر مملکت محترمہ  میناکشی لیکھی 9 اپریل 2022 کو کمانی آڈیٹوریم، نئی دہلی میں فیسٹول کا افتتاح کریں گے۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتگان کے فن کےمظاہروں کے ساتھ  پرفارمنگ آرٹس کا فیسٹول گیارہ دنوں تک جاری رہے گا جس میں  ملک بھر شاندار اور مسحور کن فنون کا مظاہرہ ناظرین کے سامنے کیا جائے گا۔ ان میں موسیقی، رقص، ڈرامہ،، لوک اور قبائلی اور متعلقہ آرٹس اور اور کٹھ پتلیوں وغیرہ  کا مظاہرہ شامل ہے۔

Recommended