Urdu News

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ پنٹاگن میں امریکی وزیر دفاع سے الگ سے ملاقات کریں گے

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ

 

 رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 14-11 اپریل، 2022 کے درمیان ریاستہائے متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ رکشا منتری، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ 11 اپریل، 2022 کو واشنگٹن ڈی سی میں چوتھی ہند-امریکہ 2+2 وزارتی سطح کی بات چیت میں شرکت کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جناب انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع جناب لائڈ آسٹن ریاستہائے متحدہ امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔ 2+2 مذاکرہ کے دوران تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے کے بعد آگے کی راہ متعین کی جائے گی۔

جناب راجناتھ سنگھ دفاعی ٹیکنالوجی تعاون اور فوج سے فوج کے درمیان تعلقات کے ذریعے صلاحیت سازی سمیت دفاعی تعاون کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے امریکی وزیر دفاع جناب لائڈ آسٹن سے پنٹاگن میں الگ سے ملاقات کریں گے۔ واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے بعد ہوائی جزیرہ میں واقع یو ایس انڈو-پیسیفک کمانڈ (انڈوپیکوم) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنا بھی رکشا منتری کے پروگرام میں شامل ہے۔

****

Recommended