Urdu News

خواتین و اطفال کے بہبود کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کل ممبئی میں مغربی خطے کی زونل کانفرنس کی صدارت کریں گی

مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی

 

خواتین اوراطفال کی ترقی کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کل یعنی 12اپریل 2022کو ممبئی میں مغربی علاقے کی ریاست  اور مرکزکے زیرانتظام حکومتوں اورفریقوں  کی زونل کانفرنس کی صدارت کریں گی ۔ مہاراشٹر ، راجستھان ، گوا  ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، دادرہ اورحویلی اوردمن اینڈ دیو کی ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے اس میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ حال ہی میں شروع کئے گئے تین مشن  -پوشن2.0 ، وتسلیہ اور شکتی کے زیادہ سے زیادہ اثرکو یقینی بنانے کے لئے خواتین اوراطفال کی ترقی کی وزارت نے  ملک کے ہرعلاقے میں ریاستی حکومتوں  اورفریقوں کے ساتھ سلسلہ وار زونل مشاورت  شروع کیاہے ۔اس سلسلے میں  ممبئی میں یہ چوتھی زونل میٹنگ ہے ۔ اس طرح کی پہلی میٹنگ 2اپریل کو چنڈی گڑھ میں ، 4اپریل کو بینگلورو اور تیسری میٹنگ 10اپریل 2022کو گواہاٹی میں منعقد ہوچکی ہے ۔

خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانا اور ان کا تحفظ جو ہندوستان کی آبادی کا 67.7 فیصد ہیں اور محفوظ ماحول میں ان کی مجموعی  ترقی کو یقینی بنانا ملک کی پائیدار اور مساوی ترقی کے لئے بہت اہم ہیں اسی طرح تبدیلی والی اقتصادی   اورسماجی تغیرات کے لئے بھی بہت اہم ہیں ۔

 اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے حال ہی میں وزارت کی 3 اہم امبریلا اسکیموں کو منظوری دی ہے جن کو مشن موڈ میں لاگو کیا جائے گا، یعنی مشن پوشن 2.0، مشن شکتی اور مشن وتسلیہ۔ یہ 3 مشن 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت، 2021-22 سے 2025-26 کے دوران نافذ کیے جائیں گے۔ امبریلا مشن کے تحت چلنے والی اسکیمیں مرکزی طور پر سپانسر شدہ اسکیمیں ہیں جو لاگت کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق لاگت کی تقسیم کی بنیاد پر ریاستی حکومتوں/مرکز  کے زیرانتظام علاقوں کی  انتظامیہ کے ذریعہ لاگو کی جاتی ہیں۔ اسکیم کے رہنما خطوط کا اشتراک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کا بنیادی مقصد خواتین اور بچوں کے لیے ریاستی کارروائی میں موجود خلاء کو دور کرنا اور صنفی مساوات  اور بچوں پر مبنی قانون سازی، پالیسیاں اور پروگرام بنانے کے لیے بین وزارتی اور بین شعبہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے اورخواتین اوربچوں کو  ایسا ماحول مہیاکرانا ہے جو قابل رسائی ، سستی قابل اعتماد اورہرطرح کے امتیاز اورتشدد سے مبّراہو۔اس جانب  وزارت کی اسکیموں کے تحت مقاصد کے حصول کے لئے ریاستی حکومتوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ  جو کہ زمین پر ان اسکیموں کے نفاذ کے لئے ذمہ دارہیں ، کی سپورٹ حاصل کی جاتی ہے ۔  

زونل کانفرنسوں کا مقصد ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو وزارت کے 3 امبریلا مشن پر حساس بنانا ہے تاکہ کوآپریٹو فیڈرلزم کی حقیقی روح کے ساتھ اگلے 5 سالوں میں اسکیموں کے مناسب نفاذ میں سہولت فراہم کی جاسکے تاکہ مش کے تحت تصورکئے گئے سماجی تبدیلی کو ملک کی خواتین اوربچوں کے فائدے کی تکمیل کے لئے یقینی بنایاجاسکے ۔  

مشن پوشن 2.0 ایک مربوط غذائیت   سپورٹ پروگرام ہے۔ یہ بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں نقص تغذیہ  کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے غذائیت کے مواد اور ترسیل میں حکمت عملی کی تبدیلی کے ذریعے اور ایک متغیر ایکو سسٹم کی تشکیل کے ذریعے صحت، تندرستی اور قوت مدافعت کو فروغ دینے والے طریقوں کو ترقی دینے  اور فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ پوشن 2.0 سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام کے تحت خوراک کے معیار اور ترسیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔

مشن شکتی  کا تصور ہے کہ  خواتین کے لیے مربوط نگہداشت، حفاظت ، تحفظ، بازآبادکاری اور تفویض اختیارات کے ذریعہ ایک مربوط شہری مرتکز لائف سائیکل سپورٹ مہیاکیاجائے تاکہ عورت کی زنجیروں کو توڑا جائے اوروہ اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں آگے بڑھ سکیں ۔

 مشن شکتی کی دو ذیلی اسکیمیں ‘سنبل’ اور ‘سمارتھیا’ ہیں۔ جب کہ  ‘‘سمبل’’ ذیلی اسکیم خواتین کی حفاظت اور سلامتی  کے لیے ہے، وہیں "سمارتھیا" ذیلی اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہے۔

مشن وتسلیہ کا مقصد ملک کے ہر بچے کے لیے ایک صحت مند اور خوشگوار بچپن کو محفوظ بنانا ہے۔ بچوں کی نشوونما کے لیے ایک حساس، معاون اور مطابقت پذیر ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا، جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے مینڈیٹ کی فراہمی میں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مدد کرنا   ہے ، تاکہ وہ  ایس ڈی جی اہداف کو حاصل کریں ۔ مشن وتسلیہ کے تحت اجزاء میں قانونی ادارے ، سروس ڈلیوری اسٹراکچر، ادارہ جاتی نگہداشت /خدمات ، غیرادارہ جاتی  کمیونٹی پرمبنی نگہداشت  ، ایمرجنسی آؤٹ ریچ سروسیز اور تربیت اورصلاحیت کی تعمیر شامل ہیں ۔

*****

Recommended