اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل 'ہیلینا'، جسے مقامی طور پر تیار کردہ ہیلی کاپٹر سے لانچ کیا گیا تھا، کا 11 اپریل 2022 کو اونچائی کی حدود میں کامیاب پرواز کا تجربہ کیا گیا۔ فلائٹ ٹیسٹ کا مشترکہ طور پر دفاعی تحقیق اور ترقی تنظیم( ڈی آر ڈی او) کے سائنسدانوں کی ٹیموں نے کیا تھا۔ یہ تجربہ ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ، صارف کی توثیق کے ٹرائلز کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ فلائٹ ٹرائلز ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر(ALH) سے کیے گئے تھے اور میزائل کو کامیاب ٹینک کے ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے فائر کیا گیا تھا۔
میزائل کی رہنمائی ایک انفراریڈ امیجنگ سیکرسے ہوتی ہے جو لانچ سے پہلے لاک آن موڈ میں کام کرتی ہے۔ یہ دنیا کے جدید ترین اینٹی ٹینک ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔پوکھران میں کئے گئے تجربہکے ٹرائلز کے تسلسل میں، اونچائی پر افادیت کا ثبوت اے ایل ایچپر اس کے انضمام کی راہ ہموار کرتا ہے۔
ٹرائلز کو فوج کے سینئر کمانڈروں اور ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدانوں نے دیکھا۔رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ کام کے ذریعے پہلی کامیابی کے لیے ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فوج کو مبارکباد دی۔ سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے مشکل حالات میں قابل ستائش کام انجام دینے پر ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔