صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج کو وڈ-19 کے نئے ایکس ای ویرئنٹ پر ملک کے کلیدی ماہرین اورعہدے داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ملک میں کووڈ-19 کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے نئے ویرئنٹس اور معاملات کی جاری نگرانی کو بڑھانے کے لئے افسران کو ہدایت دی۔
طبی بنیادی ڈھانچہ اور وسائل کے محاذ پر ڈاکٹر مانڈویا نے افسران کو کووڈ کے علاج کے لئے درکار لازمی ادویہ کی دستیابی کا مستقل جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جائے اور تمام اہل افرادکی ٹیکہ کاری کی جائے ۔
اس میٹنگ میں ڈاکٹر وی کے پول،رکن ، صحت ، نیتی آیوگ ، جناب راجیش بھوشن ، سکریٹری ، صحت ، ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، ڈائریکٹر ، ایمس ، ڈاکٹر بلرام بھارگو ، ڈی جی ، آئی سی ایم آر ، ڈاکٹر این کے اروڑہ ، این ٹی اے جی آئی اور صحت کی وزار ت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔