Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے مہاویر جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

 

نئی دہلی:13؍اپریل2022:

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مہاویر جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔

پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہیں:

میں ملک کے عوام کو ’مہاویر جینتی ‘ کے    مقدس موقع پر دلی مبارک باد و نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

قدیم ہندوستان کے سب سے شاندار روحانی گروؤں میں سے ایک بھگوان مہاویر سچ ، رحم دلی اور عدم تشدد  کی خوبیوں کے علامت تھے۔ اپنی تعلیمات اور مشکل طرز زندگی کے توسط سے انہوں نے لوگوں کو رحم دل ہونے اور اخلاقی و بااصول زندگی جینے کے لئے متحرک کیا۔ ’انیکانت واد‘ (کثیر فریقی)کا ان کا فلسفہ اکثریت اور خیر سگالی کی ہماری تہذیب پر مبنی قدروں کا آئینہ ہے۔

اس مبارک موقع پر آیئے ہم مہاویر کی زندگی اور ان کے خیالات کو یاد کریں اورایک پر امن ، تال میل سے بھرے ہوئے انصاف پسند سماج کی تعمیر کے لئے خود کو عہد بند کریں۔

Recommended