نئی دہلی:13؍اپریل2022:
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت سائی ایل این سی پی ای، ترواننت پورم کی جانب سے منعقد ای –کھیل پاٹھ شالہ کے اختتامی سیشن کا ورچوئل ذرائع سے افتتاح کیا۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی متعدد اہم اسکیموں و سہولتوں پر روشنی ڈالی، جن میں ایک ’’عوامی تحریک‘‘کی شکل لے چکے فٹ انڈیا اور کھیل کے میدان سے لے کر پوڈیم تک کی ایتھیلٹوں کے سفر میں اہم کردار ادا کرنے والے کھیلو انڈیا گیمز جیسی پہل شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند ہر اس پہلو پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے، جس سے پورے ملک میں کھیلوں کو اور زیادہ مقبول بنایا جاسکے۔انہوں نے وزیر کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے ایتھیلٹ اولمپک یا کسی بین الاقوامی مقابلے میں میڈل جیتتے ہیں اور جب ہمارا ترنگا لہراتا ہے تو یہ ایک بے حد خاص احساس ہوتا ہے اور یہ پورے ملک کو توانائی سے بھر دیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جسمانی تعلیم ایک ایسا موضوع ہے جو صحت اور فلاح سے متعلق اہم مسائل کو براہ راست حل کرتا ہے۔انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے کھیلوں کو ایک طرز زندگی کی شکل میں اپنانے کی اپیل بھی کی۔انہوں نے سائی ایل این سی پی ای اور کھیلو انڈیا ای-کھیل پاٹھ شالہ ٹیم کو ساتویں بیچ کے پروگرام کو کامیابی سے چلانے کے لئے مبارکباد دی۔
ای –کھیل پاٹھ شالہ کا مقصد جغرافیائی رکاوٹوں سے آگے جاکر ملک کے تمام حصوں میں کھیل سے متعلق معلومات کو پہنچانا ہے۔اس میں قومی کھیل فیڈریشن ،ممتا ز کوچوں ، ایتھلیٹ اور ماہرین کے مشورے سے تیار کردہ اور پیشہ ور طریقے سے ڈیزائن کیا گیا نصاب شامل ہیں۔ یہ پروگرام وزارت تعلیم کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔
ای-کھیل پاٹھ شالہ اس شروع کی گئی ہے ، تاکہ زمینی سطح سے ہی جسمانی تعلیم کے اساتذہ اور تربیت کاروں کو تعلیم دی جاسکے اور انہیں ملک بھر میں جسمانی تعلیم کے درجات چلانے کے لئے مناسب معلومات اور ہنرمندی سے لیس کیا جاسکے۔اس سے انہیں اگلی نسل کے لئے نوجوان صلاحیتوں کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی،تاکہ وہ اپنی صلاحیت کے مطابق مختلف کھیل مقابلوں کا انتخاب کرسکیں اور انہیں کھیلوں میں بلندی کی اعلیٰ سطح تک لے جانے میں اہل بنایا جاسکے۔
ڈاکٹر جی کشور پرنسپل و علاقائی سربراہ سائی ایل این سی پی ای ریجن نے تمام موجود لوگوں کا استقبال کیا۔جناب سندیپ پردھان آئی آر ایس ، ڈائریکٹر جنرل انڈین گیم فیڈریشن (سائی)، محترمہ ریتو سین، آئی اے ایس ڈائریکٹر جنرل ناڈا، جناب ونود کمار ورما نائب صدر سیکریٹری وزارت تعلیم، پروفیسر وویک پانڈے وائس چانسلر ایل این آئی پی ای گوالیار، جناب پشکر ووہرا جوائنٹ ڈائریکٹر سی بی ایس ای، جناب پیوش جین سیکریٹری پی ای ایف آئی اور دیگر اہم شخصیات اس تقریب میں موجود تھیں۔ ڈاکٹر لُم لن بوہریل ایسوسی ایٹ پروفیسر ایل این سی پی ای نے شکریے کی تحریک پیش کی۔ جناب ایس ایچ انکش گپتا ، پروجیکٹ آفیسر ناڈا نے ’’اینٹی ڈوپنگ کے بارے میں ایک مختصر معلومات ‘‘موضوع پر آخری سیشن کی قیادت کی۔