Urdu News

اداکارہ سونم کپور کے گھر چوری کے الزام میں میاں بیوی گرفتار

اداکارہ سونم کپور

تغلق روڈ تھانے نے نئی دہلی کے امریتا شیرگل مارگ پر واقع اداکارہ سونم کپور کے گھر میں چوری کا معاملہ حل کر لیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے سونم کی ساس اور ان کے شوہر کی دیکھ بھال کرنے والی نرس کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں سونم کپور کے گھر سے تقریباً 2.41 کروڑ روپے کے زیورات اور نقدی چوری ہو گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے کچھ زیورات بھی برآمد کیے ہیں۔

ڈی سی پی امریتا گگولوتھ نے بدھ کو بتایا کہ سریتا وہار کی ساکنہ کی شناخت اپرنا ولسن (30) زوجہ نریش کمار ساگر کے طور پر کی گئی ہے۔

ڈی سی پی کے مطابق تغلق روڈ پر امرتا شیرگل مارگ پر اداکارہ سونم کپور کا سسرال ہے۔ اس گھر میں اس کے سسر ہریش آہوجا، ساس پریا آہوجا اور دادی سرلا آہوجا رہتی ہیں۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ اس کے گھر میں رکھے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔ یہ شکایت سونم کپور کی ساس سرلا آہوجا کی جانب سے تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔ اس شکایت میں اس نے بتایا تھا کہ گھر میں اس کے زیورات رکھے تھے جو غائب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نقدی بھی چوری کر لی گئی ہے۔ ان کی کل قیمت 2.41 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔

اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ ان زیورات کو کبھی کبھار ہی استعمال کرتی تھی۔ اس نے یہ زیور آخری بار ڈیڑھ سے دو سال پہلے دیکھے تھے۔ فروری کے مہینے میں جب اس نے زیورات نکالنے کی کوشش کی تو دیکھا کہ وہ غائب ہیں۔ پہلے تو اس نے اپنی سطح پر زیورات تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن جب کچھ نہ ملا تو پورے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ تغلق روڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھر میں کام کرنے والے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔

اس شکایت سے صاف ظاہر تھا کہ گھر کے اندر کسی نے چوری کی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کا شک سونم کی ساس کی نگراں اپرنا روتھ ولسن پر چلا گیا۔ وہ ایک نرس ہے،پولیس ٹیم نے اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے چوری کا اعتراف کر لیا۔ اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نریش کمار ساگر بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں۔ وہ شکرپور کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ اس اطلاع پر پولس ٹیم نے نریش کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس ان سے مسروقہ سامان برآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Recommended