Urdu News

ہنر ہاٹ‘ کے 40ویں ایڈیشن کا اہتمام 16 سے 27 اپریل 2022 کے درمیان ممبئی میں کیا جائے گا

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

 

ممبئی، 16 اپریل 2021

’سوادیشی‘ مصنوعات کے تحفظ و فروغ کے ایک معتبر اور مکمل پلیٹ فارم ’ہنر ہاٹ‘ کے 40ویں ایڈیشن کا اہتمام ممبئی میں 16 سے 27 اپریل 2022 کے درمیان  کیا جائے گا۔

ممبئی میں واقع باندرا کرلا کامپلیکس میں 40ویں ’ہنرہاٹ‘ کے انعقاد کے مقام پر آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کو د کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کے ذریعہ آئندہ روز صبح کے وقت کیا جائے گا۔ ’ہنرہاٹ‘ کے 40ویں ایڈیشن میں 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے 1000 سے زائد صناع اور دستکار حضرات شرکت کریں گے۔

ممبئی میں منعقد ہونے جا رہے اس ’ہنر ہاٹ‘ میں مہاراشٹر، اترپردیش، راجستھان، دہلی، ناگالینڈ، مدھیہ پردیش، منی پور، بہار، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، گوا، پنجاب، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، لداخ، کرناٹک، گجرات، ہریانہ، جموں  کشمیر، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، کیرالا اور ملک کے دیگر علاقوں کے صناع اور دستکار حضرات اندرونِ ملک تیار مصنوعات پیش کریں گے۔

اقلیتی امور کے وزیر  نے کہا کہ اس 12 روزہ ’ہنر ہاٹ‘ کو دیکھنے آنے والے لوگ مشہور فنکاروں کے ذریعہ پیش کیے جانے والے موسیقی اور ثقافت سے متعلق مختلف پروگراموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ان فنکاروں میں انو کپور، پنکج ادھاس، سدیش بھوسلے، سریش واڈیکر، سادھنا سرگم، امیت کمار، شیلندر سنگھ، شبیر کمار، مہالکشمی ایّر، بھومی تری ویدی، کویتا پوڈوال، دلیر مہدی، الطاف راجہ، ریکھا راج، اُپاسنا سنگھ (مزاحیہ فنکار)، احسان قریشی (مزاحیہ فنکار)، بھوپیندر سنگھ بھُپی، رانی اندرانی، موہت کھنا، پریا ملک، جالی مکھرجی، پریانا مائترا، وویک مشرا، دیپک راجا (مزاحیہ فنکار)، آدیتی کھنڈیگل، انکتا پاٹھک، سدھانت بھوسلے، راہل جوشی، سپریا جوشی، بھومیکا ملک، پریما بھاٹیا، پوش جیمز اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جناب نقوی نے مزید کہا کہ 26 اپریل کو ’ہاٹ‘ میں ایک لیزر لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا جائے گا اور ہنرہاٹ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد انوکپور کے ذریعہ پیش کیے جانے والے ’’انتاکشری‘‘ پروگرام سے محظوظ  ہو سکیں گی۔

محترم وزیر نے کہا کہ دستکاری اور صناعی کے فن سے وابستہ کنبوں کی نوجون پیڑھی آبائی روایتی وراثت سے دور ہونا شروع ہوچکی تھی جس کی اہم وجہ منڈیوں کا فقدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سودیشی صناعوں  اور دستکاروں کی آبائی وراثت کے تحفظ و فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ’ہنر ہاٹ‘ جیسے پروگرام صناعوں اور دستکاروں کو زبردست مواقع فراہم کرکے انہیں اپنے آبائی ورثے کو آگے بڑھانے میں اہل بناتے ہیں۔

’ہنر ہاٹ‘ کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ نے فنکاروں کو مین اسٹریم معیشت سے مربوط ہونے میں مدد فراہم کی ہے۔ ’’آج ’’ہنرہاٹ‘‘کا ہر ایک صناع اور دستکار  اندرونِ ملک تیار متعدد مصنوعات فروخت کر رہا ہے  اور اس نے صناعوں اور دستکاروں کی زندگی میں اقتصادی انقلاب برپا کر دیا ہے۔‘‘

جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ صناعوں ، خصوصاً ایسی خواتین صناعوں کی حوصلہ افزا داستانوں سے معمور ہے ، جو نہ صرف خود بااختیار بن چکی ہیں بلکہ انہوں نے ’’ہنرہاٹ‘‘ سے ہونے والی آمدنی سے اپنے کنبوں کو بھی تعاون فراہم ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد احمدآباد، بھوپال، پٹنہ، جموں، چنئی، آگرہ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بنگلورو، کوٹہ، سکم، سری نگر، لیہہ، شیلانگ، رانچی، اگرتلہ اور دیگر مقامات پر بھی کیا جائے گا۔

راجیہ سبھا کے رکن  اور سابق مرکزی وزیر  جناب پرکاش جاوڈیکر؛ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور حزب اختلاف کے رہنما جناب دیویندر فڈنویس، لوک سبھا کی رکن محترمہ پونم مہاجن، لوک سبھا کے رکن اروند ساونت، لوک سبھا کے رکن جناب گوپال شیٹی، لوک سبھا کے رکن جناب راہل شیوالے، لوک سبھا کے رکن جناب گجانن کرتیکر؛ لوک سبھا کے رکن جناب منوج کوٹک، لوک سبھا کی رکن محترمہ نونیت رانا، مہاراشٹر کی قانون ساز کونسل  میں حزب اختلاف کے رہنما جناب پروین داریکر، رکن اسمبلی جناب منگل پربھات لودھا، رکن اسمبلی جناب آشیش شیلر؛ رکن اسمبلی جناب ذیشان بابا صدیقی، رکن اسمبلی جناب گنیش نائک اور دیگر معززین سمیت مرکزی و ریاستی حکومتوں کے سینئرافسران  ، اپنی شرکت سے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے افتتاحی پروگرام کو رونق بخشیں گے۔

Recommended