موصوف کا شمار خیبر پختون خواہ کے اہم ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔سربراہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن
انٹرنیشنل ڈسک، جرمن
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو مشیر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام کا شمار خیبر پختون خواہ کے اہم ترین اور قابل سیاست دانوں میں ھوتا ھےہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک وفادار اور مخلص سپائی ہے۔
انجنیئر امیر مقام اس سے پہلے بھی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ مشیر کے عہدے پر رہ چکے ہیں انہوں نے اپنی بہادری اور مخلصی کی وجہ سے خیبر پختون خواہ اور ملک بھر میں نام کمایا ہے جو قابل تعریف ہے انجنیئر امیر مقام نے خیبر پختون خواہ اور خاص کر سوات عوام کی بہترین نمائندگی کی ہے اور ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کیے ہے جس کی وجہ سے خیبر پختون خواہ سیاستدانوں میں سب سے مقبول ہے ۔
جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے صدر انجینئر امیر مقام کو مشیر وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔