Urdu News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کل 21 اپریل سول سروسز ڈے تقریب کا افتتاح کریں گے

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ

 

 

نئی دہلی:19؍اپریل2022:

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایت کا محکمہ ، عملہ ، عوامی شکایت اور پنشن کی وزارت21-20 اپریل   2022ء کو یہاں  دو روزہ سول سروسز ڈے تقریب کا انعقاد کررہا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس ، ایم او ایس ، پی ایم او،  عملہ ، عوامی شکایت ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتندر سنگھ کل (20 اپریل 2022)افتتاح تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی پندرہویں سول سروسز ڈے کے موقع پر 21 اپریل 2022ء کو نشان زد اولیت والے پروگراموں کے مؤثر نفاذ اور اضلاع ؍نفاذ والی اِکائیوں اور دیگر مرکزی ؍ریاست تنظیموں کو عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈ سے نوازیں گے۔

عوامی انتظامیہ میں بہتر کارکردگی کے لئے وزیر اعظم ایوارڈ عام شہری کی فلاح کے لئے مرکز اور ریاستی سرکاروں کے اضلاع اور تنظیموں کے ذریعے کئے گئے غیر معمولی اور اختراعاتی کاموں کو شناخت دینے کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔

سول سروسز ڈے 2022 پر دیئے جانے والے ایوارڈ کے لئے درج ذیل اولیت والے پروگراموں کی شناخت کی گئی ہے:

  1. ’’جن بھاگیداری‘‘یا تغذیہ مہم میں لوگوں کی شراکت داری کو بڑھاوا دینا
  2. کھیلوں انڈیا یوجنا کے توسط سے کھیل اور صحت میں بہتر کارکردگی کو فروغ دینا
  3. پی ایم سونِدھی یوجنا میں ڈیجیٹل  یوجنا ادائیگی اور بہتر حکمرانی
  4. ون ڈسٹرکٹ ون  پروڈکٹ اسکیم کے توسط سے جامع ترقی
  5. انسانی مداخلت کے بغیر خدمات کی بلا رُکاوٹ ، مکمل تقسیم (ضلع؍دیگر)
  6. اختراعت(مرکز ، ریاست اور اضلاع)

اس سال 5نشان زد اولیت والے پروگراموں کے لئے 10 ایوارڈ  دیئے جائیں گے، جبکہ 6 ایوارڈ مرکز ؍ ریاستی سرکار ؍ضلع کے تنظیموں کو اختراعت کے لئے دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پی ایم گتی شکتی ، ڈیجیٹل ادائیگی  اور پی ایم سوندھی یوجنا کے توسط سے بہتر حکمرانی ، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم اور ترقی کے خواہش مند اضلاع  پروگرام-تکمیل سے متعلق موضوعات پر چار بریک اَوے سیشن منعقد کئے جائیں گے۔

جناب نتن گڈکری ، سڑک  ٹرانسپور ٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر پی ایم گتی شکتی پر سیشن کی صدارت کریں گے۔رہائش اور شہری ترقیات کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر کے توسط سے ڈیجیٹل ادائیگی اور بہتر حکمرانی پر سیشن کی صدارت کریں گے ، جبکہ جناب جی سی چترویدی صدر آئی سی آئی سی آئی پی ایم سوندھی یوجنا کے توسط سے ڈیجیٹل ادائیگی اور بہترین حکمرانی پر سیشن کی صدارت کریں گے۔جناب امیتابھ کانت  سی ای او نیتی آیوگ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ یوجنا پر سیشن کی صدارت کریں گے  اور ڈاکٹر راجیو کمار نائب سربراہ نیتی آیوگ ترقی کے خواہش مند اضلاع پروگرام پر سیشن کی صدارت کریں گے۔

21 اپریل 2022ء کو ایوارڈ تقسیم کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی اولیت کے پروگراموں اور اختراعت پر ای –کتاب کا اجراء کریں گے، جس میں اولیت والے پروگراموں اور اختراعت کے نفاذ پر کامیابی کی کہانیوں کو شامل کیا جائے گا۔ایوارڈ کی تقسیم سے قبل ایوارڈ جیتنے والی پہلوں  پر ایک فلم بھی دکھائی جائے گی۔

Recommended