Urdu News

دہلی میں پرتشدد واقعات کے بعد مساجد کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی

دہلی میں پرتشدد واقعات کے بعد مساجد کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی

یاد رہے اس قبل دہلی کے جنوبی علاقوں جسولہ اور جامع نگر میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی ہوتی تھی

بھارت کےشہر نئی دہلی کےعلاقے جہانگیر پوری میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس ڈرونز کے ذریعے جامع مسجد اور مسجد حوض قاضی کے علاقوں کی نگرانی کر رہی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق منگل کو دہلی پولیس نے بتایا کہ ’وہ ڈرونز کے ذریعے ان علاقوں کی نگرانی کر رہی ہے۔‘اس سے قبل دہلی کے جنوبی علاقوں جسولہ اور جامع نگر میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی ہوتی تھی،جہانگیر پوری میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس نے مرکزی ملزموں انصار اور اسلم سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا تھا،گرفتار افراد کا تعلق دونوں مذہبی گروہوں سے ہیں۔واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے ایک 10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کردی ہے۔10 اپریل کو رام نومی کے تہوار کے بعد گجرات، مدھیہ پردیش، جھاڑکھنڈ، راجستھان اور مغربی بنگال میں مذہبی فسادات کے واقعات رپورٹ ہوئے،مذہبی فسادات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔درخواست گزاروں نے قومی تحقیقاتی ایجنسی سے ان واقعات کی ’غیر جانبدرانہ‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں سیکورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہو،اترپردیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ مذہبی جلوسوں کے لیے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی۔

منتظمین امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے حلف نامہ جمع کرائیں گے۔سنیچر کو نئی دہلی کے علاقے جہانگیر پوری میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر مذہبی جلوس ہنومان جینتی پر پتھراؤ کیا گیا ’انڈیا کی خوش حالی اور پْرامن ملک ہونے کو ہضم نہ کرنے والے عناصر اب ملک کی کثیرالثقافتی شناخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Recommended