تاجکستان میں ہر سال بڑے پیمانے پر ماہ اپریل میں تمام تعلیمی دانش گاہوں ،یونیورسٹیوں ،کالجوں اور انسٹی ٹیوٹس میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اساتذہ کے ساتھ طلبا و طالبات بھی مقالے پیش کرتے ہیں۔ اس کانفرنس میں اپنے سبجیکٹ کے حساب سے کسی بھی موضوع پر مقالہ لکھنے کی آزادی ہوتی ہے۔ چنانچہ ہر شعبہ کے طلباء وطالبات اور اساتذہ اپنے سبجیکٹ کے مطابق الگ الگ موضوعات پر مقالے تحریر کرتے ہیں ۔ یہ کانفرنس تمام شعبوں میں الگ الگ طور پرمنعقد کی جاتی ہے۔
اس بار تاجک نیشنل یونیورسٹی ،دوشنبہ،تاجکستان میں 20اپریل 2022کو اس کانفرنس کا افتتاحی اجلاس ہوا۔جس میں متعدد مقتدر علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس دس دنوں تک چلتی ہے۔ تاجک نیشنل یونیورسٹی کی صرف بات کی جاۓ تو اس دفعہ کم وبیش 1700طلباءوطالبات اور750اساتذہ مقالے پیش کریں گے۔ اس موقع پر دو الگ الگ کتابچے ( بالترتیب157 اور87 صفحات پر مشتمل )شائع کیے گئے ہیں ۔ایک میں طلباءوطالبات کے نام اور اوران کےمقالے کے عنوانات درج ہیں جبکہ دوسرے میں اساتذہ اور ان کے مقالوں کے عنوانات شامل کیے گئےہیں۔اس موقع پرخاکسار نے بھی "تفہیم غالب" کے موضوع پر اپنا مقالہ 21اپریل2022کو ہندی- اردو شعبہ میں منعقد کانفرنس میں پیش کیا۔