فرانس کے صدر کے نئی دہلی کے دورے کے دوران 2018 میں جاری وزیراعظم جناب نریندر مودی – صدر ایمانوئل میخواں کے مشترکہ بیان کے تحت 21 سے 24 اپریل 2022 تک منعقد کئے جارہے پیرس کتاب میلہ 2022 میں بھارت کو مہمان ذی وقار کے ملک کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
21 اپریل 2022 کو شام 6 بجے پیرس کتاب میلے کا افتتاح کیا گیا اور اسی دن شام سات بجے پیرس کتاب میلہ کے انڈین پویلین کا افتتاح ہوا۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پیرس کتاب میلہ 2022 میں مہمان ذی وقار کے طور پر بھارت کی شرکت ہماری ادبی اور لسانی تنوع کا جشن منانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی) کے ذریعہ ڈیزائن کیے گئے انڈین پویلین میں 15 سے زیادہ ڈیجیٹل اور فزیکل نمائشیں ہیں جو مختلف بھارتی زبانوں میں شائع 400 سے زیادہ کتابوں کو پیش کررہی ہیں اور 65 بھارتی پبلشرز کی نمائندگی کرتی ہیں۔
بھارتی پیشکش کی اہم کشش میں نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا (این بی ٹی) کے ذریعہ فرنچ ترجمے میں شائع بچوں کی 10 تصویروں والی کتابوں کا اجراء اور فروخت/نمائشیں ہیں۔ ان کتابوں میں سے ایک رابندر ناتھ ٹیگور کی کہانی ہے اور دوسری کتاب مہاتما گاندھی کے بارے میں ہے جوبچوں کے لئے ہے۔ بھارت کے مغربی بنگال میں واقع چندرنگر پر ایک خصوصی ایڈیشن کتاب بھی لانچ کی جائے گی، جس میں بھارت میں فرانسیسی وراثت کا ذکر کیا گیا ہے۔
اپنی کثیر لسانی زبانی روایات اور پروگراموں نیز نمائشوں کے توسط سے India@75 قومی پروجیکٹ پیش کررہے اس پروگرام میں 35 سے زیادہ مقررین حصہ لیں گے ، جن میں سے 20 سے زیادہ مقررین بھار سے ہوں گے اور باقی انڈیا پویلین کے 25 سے زیادہ ادبی اجلاس میں حصہ لیں گے۔ ان میں بھارتی اور فرانسیسی مصنفین شامل لیں۔ ادبی اجلاس کے لئے متمول، متنوع اور دلچسپ موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے، جیسے یورپ کے آرٹ اور فن تعمیر پر بھارت کا اثر، خاتون مصنفین اور ان کے تخلیقی شعبے،'’مہاتما گاندھی اور روماں رولاں : اکیسویں صدی کا منظرنامہ'، ‘سائنس اور آیوروید،کئی زبانیں ایک ادب'، 'عصری تحریروں میں آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق تشویش ' وغیرہ ۔ مدعو کی گئی کچھ اہم شخصیات میں محترمہ سودھا مورتی، جناب وکرم سمپت، آچاریہ بال کرشنا، جناب راکیش کمار ویاس، محترمہ والیریز گودارٹ، جناب سدھا ستوا باسو، اور دیگر شامل ہیں۔
بھارتی ثقافت کی کثرت اور تنوع کو پیش کرنے کے لئے محترمہ اپرنا شری دھر ، محترمہ ملیکا تھلک، محترمہ بریگزٹ چیٹیگنر، محترمہ ماہینا خانم سمیت 50 سے زیادہ فنکاروں کی ثقافتی پیش کش کا اہتمام کیا جائے گا۔
جمعرات،21 اپریل سے اتوار، 24 اپریل، 2022تک صبح 10:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک گرینڈ پیلیس ایفیمیرے، پیرس، فرانس میں انڈیا پویلین دیکھنے جائیں۔