Urdu News

جگ جگ جیو’ کی ٹیم نے ورون دھون کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی

جگ جگ جیو' کی ٹیم نے ورون دھون کو سالگرہ کی مبارک باد پیش

فلم اداکار ورون دھون آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کی آنے والی فلم 'جگ جگ جیو' کی پوری ٹیم نے انہیں ان کی سالگرہ پر خصوصی انداز میں مبارکباد دی۔ دراصل فلم کی پوری ٹیم نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ورون دھون کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اس ویڈیو کو فلمساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

ویڈیو کی شروعات انیل کپور کے ساتھ ہوتی ہے- 'ورون میرے لڑکے، آج تمہاری سالگرہ ہے۔ آپ کتنے سال کے ہو؟ تمہاری عمر کتنی ہی کیوں نہ ہو گئی ہو، تم مجھ سے  ینگ نہیں دکھ سکتے۔  مجھ سے ینگ دکھنے کی کوشش بھی مت کرنا ۔ دبا دب  ہٹ دیتا جا لیکن تیری  سب سے بڑی ہٹ میرے ساتھ ہوگی۔ جگ جگ جیو ورون دھون۔ ساتھ ہی نیتو کپور نے بھی ورون دھون کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ورون دھون کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں اپنا بیٹا بتایا۔ دوسری جانب کیارا اڈوانی، منیش پال اور اس فلم کے ہدایت کار راج مہتا نے بھی ورون دھون کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

ورون دھون اور کیارا اڈوانی کی فلم 'جگ جگ جیو' کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ ورون اور کیارا کے علاوہ فلم میں انیل کپور اور نیتو کپور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ 'جگ جگ جیو' ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ فلم میں کیارا ورون کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ جگ جگ جیو کے ہدایت کار راج مہتا ہیں اور یہ فلم رواں سال 24 جون کو ریلیز ہوگی۔

Recommended