Urdu News

وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر میں 20,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا کیا افتتاح

وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر میں 20,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا کیا افتتاح

جموں،24؍اپریل

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے اپنے پہلے بڑے دورے پر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 20,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح اور بنیاد رکھی۔پی ایم مودی نے پالی پنچایت میں کہا، "کنیکٹیویٹی اور بجلی سے متعلق 20,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آج یہاں افتتاح کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی کوشش میں، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بہت سے ترقیاتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں"۔ سانبا ضلع  میں پی ایم مودی نے مزید کہا کہ یہ اقدامات جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے بڑے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے رتلے اور کوار ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ 850 میگاواٹ کا رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر تقریباً 5300 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔540 میگاواٹ کا کوار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ بھی ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر 4500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا جائے گا۔ دونوں منصوبے خطے کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔سامبا ضلع کے پلی میں 500 کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ، یہ کاربن نیوٹرل بننے والی ملک کی پہلی پنچایت بننے کی طرف بڑھ رہی ہے… پالی کے لوگوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ' سب کا پریاس' کیا کر سکتی ہے۔

 وزیر اعظم نے 3100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کردہ بانہال قاضی گنڈ روڈ ٹنل کا افتتاح کیا۔ 8.45 کلومیٹر لمبی سرنگ بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان سڑک کی دوری کو 16 کلومیٹر کم کر دے گی، اور سفر کے وقت میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کی کمی کرے گی۔یہ سرنگ جموں و کشمیر کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ قائم کرنے اور دونوں خطوں کو قریب لانے میں مدد کرے گی۔

وزیر اعظم نے دہلی-امرتسر-کٹرا ایکسپریس وے کے تین سڑک پیکجوں کا سنگ بنیاد رکھا۔جموں و کشمیر میں جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے اور سستی قیمتوں پر اچھی کوالٹی کی جنرک ادویات دستیاب کرانے کے لیے، 100 فعال کیے گئے کیندروں کو بھی وزیر اعظم نے قوم کے نام وقف کیا۔یہ مرکزیو ٹی کے دور دراز کونوں میں واقع ہیں۔

Recommended