ساتویں جماعت کے "محمد حسان حامد رضا" نے اپنی دلچسپی و دل جمعی کی مثال قائم کی ہے۔ دو روز قبل ہی "ربانی خطاطی مرکز" اسلام پورہ، مالیگاؤں میں انگلش کیلی گرافی سیکھنے اور اپنی تحریر کو خوشخط بنانے کے لیے داخلہ لینے والے محمد حسان حامد رضا نے اپنی سو (۱۰۰) صفحات کی بیاض کو مکمل کر کے تیزی سے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ننھے طالب علم نے اپنی اسکول (نیو ارا) اور کلاس ٹیچر کے احکامات کا پاس رکھتے ہوئے رمضان المبارک میں روزہ ،نماز و تلاوت کا اہتمام کرتے ہوئے اپنی لکھاوٹ کو ب سے بہتر اور بہتر سے بہترین بنانے کے لیے ربانی خطاطی مرکز کا انتخاب کیا جو کہ رمضان المبارک میں دوپہر دو(2) بجے تا سہ پہر چار(4) بجے تک، اور بعد نمازِ تراویح(۱۰سے ۱۲بجے تک) انصار روڈ، اسلام پورہ، مالیگاؤں، (نزد اکھاڑہ مسجد، شبیر ہوٹل کے اوپر) اور شام 4 بجے سے 5 بجے تک گلاب پارک، پانی کی ٹانکی کے پاس، شعیب چا چا کے مکان پر (بھارت دودھ ڈیری کی گلی میں) ربانی خطاطی مرکز شاخ، جاری ہے۔
الحمدﷲ! ربانی خطاطی مرکز سے گزشتہ دو سالوں میں سینکڑوں طلبا و طالبات (کے جی تا پی جی + اساتذہ) نے استفادہ کیا اور اپنے اردو، انگلش، مراٹھی و عربی رسم الخط (لکھاوٹ) کو بال پین، سیاہی قلم، مارکر، کٹ نب، برو، چاک (تختہ سیاہ پر) سے بہتر بنانے کی کوشش کی اور کامیابی حاصل کی۔ سینکڑوں طلبا و طالبات اب بھی اپنی تحریر کو درست کر رہے ہیں یہ سلسلہ منقطع نا ہو اس لیے ربانی خطاطی مرکز، رمضان المبارک میں بھی جاری رہا اور چاند رات تک جاری رہے گا پھر عید الفطر کی صرف تین روزہ تعطیلات کے ساتھ ہی دوبارہ ربانی خطاطی مرکز جاری و ساری رہے گا۔ مزید معلومات کے لیے 8983174977 / 8956599552 پر رضوان ربانی سر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔