Urdu News

کوروناوائرس: ملک میں 24 گھنٹوں میں 2483 نئے مریض ، دہلی کی کیا ہے صورت حال؟

ملک میں کورونا وائرس

نئی دہلی، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورانمنگل کی صبح 8 بجے  تک 2483 نئے کورونا متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1,970 رہی  جبکہ 1399 کورونا سے متاثرہ مریض انتقال کر گئے۔ اس میں آسام میں گزشتہ کئی مہینوں میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1347 کو بھی جوڑا گیا  ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح کم ہو کر 98.75 فیصد پر آ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 15 ہزار 636 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.55 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4.49 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 83 کروڑ 54 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک اینٹی کورونا ویکسین کی 187.95 کروڑ خوراکیں دی گئیں

ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت منگل کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا ویکسین کی 187 کروڑ 95 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22.83 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اینٹی کورونا ویکسین کی کل 192.85 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 19.90 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔

Recommended