Urdu News

اسٹیل کے مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ نے ڈائریکٹر جنرل ارینا فانسیسکو لا چمیرا سے ملاقات کی

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ

 

اسٹیل  کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج نئی دہلی میں بین الاقوامی قابل تجدید ایجنسی (آئی آر ای این اے) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی اور ہندوستانی اسٹیل صنعت میں قابل تجدید توانائی کے استعمال سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔  وفد میں آئی آر ای  این  اے کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر فانسیسکو لا چمیرا، ان کی نائب محترمہ گوری سنگھ اور دیگر شامل تھے۔ وزیر نے ہائیڈروجن مشن، کلین اینڈ گرین اسٹیل، ڈی کاربنائزیشن اور کاربن نیوٹرل مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بات چیت میں گہری ڈیکاربونائزیشن کے لیے ایکو سسٹم تیار کرنا بھی شامل تھا۔  ڈی کاربنائزیشن کے میدان میں دنیا کی کامیابیاں، تحقیق، ترقی، ٹیکنالوجی کے لیے بین الاقوامی تعاون، گرین ڈی آر آئی کے لیے گرین ہائیڈروجن تیار کرنے کے لیے پائلٹ پلانٹ کے قیام کے لیے تکنیکی اور مالی مدد کی ضرورت، تھرمل توانائی کے بجائے قابل تجدید توانائی کا استعمال  اور اس کی ضرورت، چھوٹی صنعتوں کو توانائی کے قابل بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی کمی کا مطالعہ کرنے کے لیے اور کاربن کیپچرنگ کے لیے پائلٹ پلانٹس کے قیام کے لیے تکنیکی اور مالی مدد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_4851_copy_3008x20089C45.jpg

 

Recommended