Urdu News

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آج کا دن بہت یادگار

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آج کا دن بہت یادگار

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آج کا دن بہت یادگار

نئی دہلی ، 22 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آج کا دن بہت یادگار ہے۔گزشتہ سال ، 22 نومبر 2019 کو اس دن ، ہندستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس میچ میں ، ہندستان ٹیم نے تیسرے دن بنگلہ دیش کوایک اننگز اور 46 رنوں سے شکست دی تھی۔

اس فتح کے ساتھ، ہندستانی ٹیم نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2سے اپنے نام کرلی ۔ہندستانی ٹیم نے یہ مسلسل ساتویں سیریز جیتی اور 12 ویں ہوم سیریز جیتی تھی ۔

اس میچ میں ایشانت شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس میچ میں ایشانت نے نو وکٹیں لیں۔

ہندستانی بولرز نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کو 106 رنوں پرسمیٹ دیا۔ اس کے بعد ، ہندستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 347 رنز بنائے۔ ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے 136 رنز بنائے ، جب کہ چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے نے نصف سنچری اسکور کی۔

دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیشی بلے باز کچھ خاص نہ کر سکے اور پوری ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Recommended