وزیراعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر سکھوں کے ایک وفد کی میزبانی کریں گے۔ جناب مودی آج شام کو تقریباً ساڑھے پانچ بجے حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔
ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’آج شام میں اپنی رہائش گاہ پر سکھوں کے ایک وفد کی میزبانی کروں گا۔اس گروپ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ میں تقریباً ساڑھے پانچ بجے حاضرین سے خطاب بھی کروں گا۔ ضرور دیکھئے گا….‘‘
*************