Urdu News

روزۂ اقدس اور مسجد نبوی پر وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وفاقی کابینہ کی آمد

روزۂ اقدس اور مسجد نبوی پر وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وفاقی کابینہ کی آمد

آمد کے موقع پر چند افراد کی جانب سے انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر شدید مذمت: صفدر خان باغی

وصال احمد، پشاور

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے آج مسجد نبوی میں حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلٰہ وسلم کے روزہ اقدس پاک مبارک چند پاکستانی افراد کی جانب وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کی مسجد نبوی میں آمد کے دوران انتہائی ناخوشگوار واقع پیش آیا اس افسوناک واقع کہ شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس افسوس ناک واقع کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔

ایسی گندی بری گری ہوئی حرکت کرنے والے چند پاکستانی افراد کی بدولت سے پورے گلف اور اسلامی ملکوں میں پاکستان کا امیج بہت ہی خراب ہوا یہ شر پسند بداخلاق  افراد کا جس کسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں مگر یقینن انہوں نے اپنے آپ پر بہت بڑا ظلم کیا کہ مسجد نبوی میں کسی کو اونچی آواز میں بات کرنے کی اجازت نہیں اور انہوں نے نبی کریم صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلٰہ وسلم کے امتی جو مسجد نبوی میں تشریف لائے ہوئے مہمانوں کی تزلیل اور انکو برے گندے القاب سے  پکارہ گیا ۔انہوں نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ ریاست پاکستان کے انتہائی اہم منصب پر مامور وزیراعظم و وفاقی کابینہ کو گندے برے الفاظوں اور ناموں سے پکارنا کہاں کا انصاف ہے۔یہ چند افراد کا  معاشرے اور کس امت کی ترجمانی ترجمانی کر رہے تھے۔

اس ناخوشگوار اور المناک واقع کی جتنی پر زور الفاظ میں مزمت کی جائے وہ کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اج مسجد نبوی کی عظیم ببرکت میٹھی زمین پر ایسا دردناک واقع دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا آخر آج ہم من حصل قوم اس قدر پستی زوال پزیری کے شکار ہو چکے ہیں کہ کسی ایک شخص کے لئیے پورے ریاست پاکستان کی جگ ہنسائی ہو نہایت افسوس اور لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کس تہزیب اور کس کلچر کو پروان دے رہے ہیں اپنے ملک میں تو  یہ روز مرا کا معمول بن چکا مگر اتنی مقدس برگزیدہ عظیم ہستی کے روزہ اقدس پر ایسا عمل بہت ہی تکلیف دے اور پریشان کن ہے۔

Recommended