سہیل ابڑو
چیئرمین:جئے سندھ فریڈم موومنٹ جسفم
جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے چیئرمین سہیل ابڑو نے دنیا سے مدد مانگتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سندھودیش پر پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ظلم و زیادتی جاری ہے۔ سندھ میں کام کرنے والے کارکنان کو پولیس زبردستی پکڑ رہی ہے ، جبری گم شدگی جاری ہے۔ اس ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے بینر تلے لوگوں نے احتجاج کیا اور پوری دنیا سے مددمانگی ہے۔ اس امید کے ساتھ کہ دنیا کی طرف سے سندھ قوم اور سندھودیش کی مدد کی جائے گی۔
پاکستانی دہشت گردISI کی سندھ بھر میں سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، گھروں پر چھاپے، خواتین اور بچوں پر تشدد، تین قومی کارکنوں جبری طور پر لاپتہ ہیں، نوابشاہ سے راشد چانڈیو، تحصیل سہون سے عرفان نوحانی اور وزیر نوحانی جبری کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ امریکا ، بھارت ، یورپی یونین ، آسٹریلیا ، اسرائیل اور یونائیٹیڈ نیشنس پاکستان کی جانب سے سندھ پر جبر ، جارحیت اور نسل کشی کا نوٹیس لے کرسندھودیش اور بلوچستان کی آزادی میں مدد کریں۔