Urdu News

سولاپور کے پولس کمشنر ہریش بیجل نے اپنے گھر پر بچوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا

سولا پور کے پولس کمشنر ہریش بیجل افطار کے وقت مسلم بچوں اور بچیوں کے ساتھ

 

 

 


 
ہر مذہب کا احترام اور دنیا کے ہر آدمی کے لیے انصاف حقیقی حب الوطنی ہے: پولیس کمشنر ہریش بیجل

سولاپور کے پولس کمشنر ہریش بیجل نے اپنے گھر پر بچوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

سولاپور: ہر مذہب کا احترام کرنا اور دنیا کے ہر فرد کو انصاف دینا ہی حقیقی حب الوطنی ہے۔ "بچے ہمارا حقیقی قومی خزانہ ہیں،" پولیس کمشنر ہریش بیجل نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ بچوں کے لیے افطار پارٹی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا.
سولاپور میں پہلی بار سولاپور پولیس کمشنر کی جانب سے کمشنریٹ آف پولیس کی رہائش گاہ پر بچوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا. ہر مسلمان بھائی رمضان کے روزے رکھتا ہے۔ افطار کا اہتمام سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنا کر پیار و محبت کی فضا پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر آصف اقبال نے کہا کہ آج ہر جگہ بڑوں کے لیے افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن پولیس کمشنر صاحب کی جانب سے بچوں کے لیے افطار کا اھتمام سبھی کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔
افطار پارٹی میں کمشنر پولیس ہریش بیجل، ڈپٹی کمشنر ویشالی کڈوکر، ڈپٹی کمشنر باپو بانگر صاحب اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ کمشنر صاحب کی رہائش گاہ پر پرندوں کا معائنہ کرنے آئے ہوئے بچوں سے دوران گفتگو جب کمشنر صاحب کو پتہ چلا کہ جماعت اول اور جماعت دوم کے طلباء بھی روزہ رکھتے ہیں۔ تب کمشنر صاحب نے فوراً بچوں کو اپنے گھر افطار کے لئے مدعو کیا ۔ اس افطار پارٹی کا بہت شاندار اہتمام کیا گیا تھا۔ سمیر سید نے دعا کی۔ سعد شیخ نے نماز پڑھائی جبکہ ابراہیم شیخ نے اذان دی۔
اس موقع پر اعجاز مجاور، آفتاب شیخ، اقبال باغبان، آصف اقبال، صادقہ شیخ، عاقد شیخ، مشتاق گدوال، سمیر نچلکر، آفرین پٹھان، عرفان پٹیل، شبانہ قاضی، ریحانہ شیخ، رضوانہ پیارے، وقار النساء بندوق والا، وغیرہ موجود تھے۔
اس موقع پر موجود بچوں کے والدین نے بھی افطار پارٹی کے انعقاد پر کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Recommended