Urdu News

کورونا وائرس: دہلی میں پہلی بار ریپیڈ سے زیادہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوئے

کورونا وائرس: دہلی میں پہلی بار ریپیڈ سے زیادہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوئے

نئی دہلی،22نومبر(انڈیا نیرٹیو)

دہلی میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو روکنے کے لئے گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی میٹنگ کے بعد دارالحکومت میں پہلی بار کورونا وائرس کی جانچ کے لئے آر ٹی پی سی آر کا ٹیسٹ ریپڈ سے زیادہ کیے گئے ہیں، امت شاہ نے گزشتہ اتوار کو ایک میٹنگ میں دارالحکومت میں کورونا وائرس کی حالت کا جائزہ لیا۔

اس میٹنگ میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے ریپیڈ کے مقابلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا کر روزانہ 60000 کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ نے آج ٹوئٹ کیا کہ دارالحکومت میں پہلی بار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ بڑی تعداد میں ہوئے ہیں۔ تاہم وزارت نے ان جانچوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔ دریں اثنا ، دارالحکومت میں گھر گھر جاکر سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور جمعہ کے روز تین لاکھ 70 ہزار 729 افراد کا سروے کیا گیا۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5879 نئے معاملے سامنے آنے سے سنیچر کے روز متاثرہ افراد کی کل تعداد 5.23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 111 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 8270 پر پہنچ گئی ہے۔

Recommended