Urdu News

پاکستان کے سابق وزیرشیخ رشید کا شہباز شریف کی حکومت پر الزام’ وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں

پاکستان کے سابق وزیرشیخ رشید

اسلام آباد، 2؍مئی

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے خاندان پر مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد مارچ پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رشید نے کہا کہ یہ لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ میں ہونے والے حادثے کا ارادہ کر رہے ہیں۔  یہ  انکشاف برطرف پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہفتے کے روز مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف ایک بہت بڑا مارچ کرنے کے اعلان کے درمیان سامنے آیا ہے جسے انہوں نے "کرپٹ اور درآمد شدہ حکومت" قرار دیا تھا۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر کوئی حادثہ ہوا تو نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان، سلمان نواز اور رانا ثناء اللہ ذمہ دار ہوں گے۔ رشید نے کہا،یہ لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں، وہ اسلام آباد مارچ میں ہونے والے حادثے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آرمی چیف، ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی( کو بھی درخواستیں دی ہیں کہ سات لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔

 شیخ رشید نے زور دے کر کہا کہ میں ڈرتا نہیں اور نہ ہی جیل سے ڈرتا ہوں، یہ میرے لیے سسرال کے گھر جیسا ہے۔  انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حکومت انہیں میگا ریلی سے قبل گرفتار کرنا چاہتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ وہ مجھے گرفتار کریں اور ان کے دل کی خواہش پوری کریں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور خود بھی گرفتار ہوئے تو پاکستان کے عوام احتجاج کریں گے۔  نیوز چینل کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ رانا ثناء اللہ کو لگام دیں، وہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کیا گیا تو عوام خود اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

Recommended