ابوشحمہ انصاری، نئی دہلی
وزیراعظم نریندرمودی اپنے تین روزہ یورپ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر جرمنی کی راجدھانی برلن پہنچ گئے ہیں۔کچھ دیر بعد وہ برلن میں ہند-جرمنی آئی جی سی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کریں گے۔شام کو وہ جرمنی میں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے خطاب کریں گے۔برلن سے پی ایم مودی 3 مئی کو ڈنمارک کی راجدھانی کوپن ہیگن پہنچیں گے۔
پی ایم مودی جب ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کے درمیان پہنچے تو وہاں بھارت ماتا کی جئے، وندے ماترم کے نعرے لگے۔ چاہے بچے ہوں یا خواتین، سبھی پی ایم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین نظر آئے۔ اس دوران پی ایم مودی نے بھی سب کی مبارکباد قبول کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی ہوٹل ایڈلون کیمپنس کی پہنچنے پر ہندوستانی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے بھی لوگوں کی مبارکباد قبول کی۔اس دوران پی ایم مودی نے ایک بچے سے بھی ملاقات کی جس نے گانا گایا اور وزیراعظم کو سنایا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ چیلنجوں کے درمیان یہ دورہ بہت اہم ہے۔ اس دورے میں وہ تمام ساتھی ملیں گے جو امن اور خوشحالی کے ہندوستان کے ہدف کا اہم حصہ رہے ہیں۔