Urdu News

عید پرامریکی صدربائیڈن کا بڑا بیان، دنیا بھر کے مسلمان تشدد کا شکار

عید پرامریکی صدربائیڈن کا بڑا بیان، دنیا بھر کے مسلمان تشدد کا شکار

دنیا بھر میں عید منائی جا رہی ہے۔ عید کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے مسلمانوں سے متعلق بڑا بیان دے کر دنیا کو چونکا دیا ہے۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود مسلمان چیلنجوں اور بہت سے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔

امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں عید کی ایک خصوصی تقریب کے دوران بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار ایک مسلمان کو بین الاقوامی مذہبی آزادی کا سفیر مقرر کیا ہے۔ اس دوران بائیڈن نے کہا کہ اس دن ہم ان تمام لوگوں کو یاد کریں جو یہ دن نہیں منا سکتے۔ اس دوران ان کا اشارہ ایغور اور روہنگیا مسلمانوں کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوناک بات ہے کہ مسلمانوں کو تشدد اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔

امریکی صدر نے کہا کہ چھ سال میں پہلی بار یمن کے عوام کو امن سے عید منانے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن یہاں اور دنیا بھر میں بہت زیادہ کام کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا، ”مسلمانوں کو ابھی بھی ہمارے معاشرے میں حقیقی چیلنجوں اور خطرات کا سامنا ہے، بشمول ٹارگٹیڈ تشدد اور اسلامو فوبیا بھی شامل ہے۔“ بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ دنیا کی پوری تاریخ میں امریکا واحد ملک ہے جو کسی مذہب، نسل، ذات، جغرافیہ کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ ایک نظریے کے طور پر ایک قوم کی شکل میں کھڑی ہے۔

Recommended