نئی دہلی، 09 مئی (انڈیا نیرٹیو)
راجدھانی دہلی کے شاہین باغ میں کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلڈوزر چلانے کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ بلڈوزر کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے۔ ساتھ ہی، سیکورٹی کے پیش نظر سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کے ایک دستہ کو یہاں تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بڑی تعداد میں پولیس فورس بھی تعینات ہے۔
سی آر پی ایف کے ترجمان دلیپ امبیش نے بتایا کہ شاہین باغ میں سیکورٹی کے پیش نظر سی آر پی ایف کا دستہ تعینات کیا گیا ہے۔ جس میں 75 مرد اہلکار اور 45 خواتین اہلکار شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے دہلی میونسپل کارپوریشن غیر قانونی تجاوزات کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کر رہی ہے۔ اس کے پیش نظر گزشتہ دنوں ایک خصوصی مہم شروع کی گئی تھی تاہم اس خصوصی مہم میں پولیس کی عدم حفاظت کے باعث کارروائی کو کچھ دنوں کے لیے روک دیا گیا تھا جس کے بعد آج سے دوبارہ کارپوریشن نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔لیکن لوگ کارروائی کی مخالفت کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی پولیس نے کانگریس کے ترجمان پرویز عالم کو شاہین باغ میں تجاوزات کے خلاف بلڈوزر چلانے کی مخالفت کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔