Urdu News

وزیراعظم مودی لمبنی (نیپال) کا دورہ کرنے کے لیے جائیں گے کشی نگر

وزیراعظم نریندرمودی

کشی نگر، 11 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندرمودی بدھ پورنیما کے موقع پر 16 مئی کو کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لمبینی (نیپال) کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم دہلی سے فضائیہ کے خصوصی طیارے میں روانہ ہوں گے اور کشی نگر ہوائی اڈے پر اتریں گے۔

کشی نگر ضلع انتظامیہ اس سفر کو لے کر تیاریوں میں مصروف ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انتظامیہ کو اعلیٰ سطح سے تیاریاں مکمل کرنے کے احکامات بھی مل چکے ہیں۔ گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ استقبال کی رسمی کارروائیوں کے بعد وزیراعظم فضائیہ کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں لمبینی کے لیے روانہ ہوں گے۔ ضلع انتظامیہ نے اس دورے کے لیے سیکورٹی سخت کر دی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے ضلع کے تمام محکموں کے افسران کو اپنی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے وزیراعظم کے فضائی بیڑے کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف، فضائی بیڑے کی پارکنگ، مہمان نوازی، استقبال وغیرہ کی تیاری شروع کردی ہے۔

Recommended