Urdu News

فرانس: کورونا وائرس کا ویریئنٹ ایکس ای لے سکتا ہے خطرناک شکل

فرانس: کورونا وائرس کا ویریئنٹ ایکس ای لے سکتا ہے خطرناک شکل

پیرس،12مئی (انڈیا نیرٹیو)

کورونا وبا کا  اثر اب پوری دنیا سے کم ہو رہا ہے اور بعض ممالک میں بالکل ختم ہونے کے قریب ہیں وہیں کورونا کا اثر کچھ ممالک میں اب بھی نظر آ رہا ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کے کنٹرول سے باہر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔فرانسیسی کوروناوائرس کنٹرول اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اس موسمِ گرما میں فرانس میں کورونا وائرس کا ویریئنٹ XEغالب آسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہائے متحدہ میں، نیویارک کو کورونا ویریئنٹ BA.2.12.1کے تیزی سے بڑھتے نئے کیسز کا سامنا ہے، اور یورپ میں، XEویریئنٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

خاص طور پر برطانیہ اور اسپین میں کورونا وائرس کی قسم اومیکرون (جو دراصل Omicronکے ذیلی قسموں، BA.1اور BA.2دونوں کا مجموعہ ہے) کا سامنا ہے، کورونا کی اس قسم کو عالمی ادارہ صحت نے بھی باقی ویریئٹ سے 10 گنا زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

Recommended