Urdu News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کے لیے رہائش کے بڑھے ہوئے اسکیل- 2022 کو منظوری دی

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ

 

 

نئی دہلی:12؍مئی2022:

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 12 مئی 2022ء کو دفائی خدمات کے لئے رہائش کی ترمیم شدہ اسکیل- 2022(ایس او اے)کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے مستقبل کے پروجیکٹوں میں موجودہ وقت کی خصوصیات اور مسلح افواج کے ملازمین کے لئے بہتر زندگی  کی  سطح کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

رہائش کے اسکیل -2022،کے نفاذ سے موجودہ وقت کے ضرورتوں کے عین مطابق تعمیر شدہ سہولتوں؍بنیادی ڈھانچہ اور مخصوص نوعیت کے معاملوں میں زبردست بہتری آئے گی۔ کثیر منزلہ تعمیر کا استعمال کرکے دفاعی زمینوں کے استعمال اور عام سہولتوں کی شمولیت سے اقدامات کرنے پر بھی اس میں زور دیا گیا ہے۔ یہ شہریوں سمیت دفاعی ملازمین کے لئے بہتر کام کرنے اور اُن کی رہائش میں بہتری لانے میں بھی مدد کرے گا۔ مفلوج اشخاص کے لئے تمام عوامی عمارتوں میں سہولتیں شروع کی گئی ہیں اور تمام جگہوں پر صنفی یکسانیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

رہائش کے اسکیل (ایس او اے)دفاعی خدمات کے لئے تربیت، انتظامی طورپر اور اسے بہتر طورپر چلانے کے ساتھ ساتھ اُن کے رہنے اور ان کی دلچسپی کی سہولتوں کے لئے تعمیری سہولتوں کا بھی التزام رکھا گیا ہے۔یہ اسکیل تینوں دفاعی خدمات اور انڈین کوسٹ گارڈکے لئے لاگو ہے۔ پچھلے ایس او اے کو اکتوبر 2009ء میں سرکار کے ذریعے منظوری دی گئی تھی۔نئی اِکائیوں، تکنیکی سہولتوں اور آلات پروفائل ، آپریشنل تیاری کی ضرورتوں، خطرات کے وہم میں اضافہ موجودہ وقت کے صنعتی معیارات سمیت مسلسل ترقی کے تصور اور بہتر زندگی کی سطح کے لئے استعمال کنندگان کی بڑھی ہوئی خواہشات کے تناظر میں ایس او اے 2009ء میں ترمیم لازمی ہوگئی تھی۔

رہائش کے اسکیل میں ترمیم سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اضافہ ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو قابل عمل بنایا جائے گا، افسران کو زیادہ لچیلا پن میسر ہوگااور استعمال کنندگان کی خواہشا ت کو پورا کیا جائے گا۔بڑھی ہوئی تنخواہ کی شرح، سرکارکے نظریے اور سوچھ بھارت ، سُگم  بھارت، ڈیجیٹل انڈیا، سبز عمارت، پائیدار ترقی ، قابل تجدید توانائی ، کارن فُٹ پرنٹ میں کمی جیسے پروگراموں کے عین مطابق ہوگا۔

ملٹری انجینئر سروسز(ایم ای ایس)ایک اہم تعمیراتی ایجنسی ہےاور ہندوستانی فوج کے کورآف انجینئرس کے ستون میں سے ایک ہے،جو مسلح افواج اور رکشا منترالیہ (ایم او ڈی)کے متعلقہ اداروں کو ریئر لائن انجینئرنگ  تعاون فراہم کرتی ہے۔ ایم ای ایس سرحدی علاقوں سمیت ملک بھر میں فوجی اسٹیشنوں ؍چھاؤنیوں جیسے رہائشی اور دفتری عمارتوں، اسپتالوں، سڑکوں، رن وے اور سمندری بنیادی ڈھانچے کے لئے مختلف تعمیراتی سرگرمیوں کو انجام دیتی ہے۔روایتی عمارتوں کے لئے ایم ای ایس پیچیدہ لیباریٹریوں ، کارخانوں، ورکشاپ، ہینگرس گولہ بارود،   ذخیرہ سہولتوں، ڈکیارڈ ، جے ٹیز، گھاٹوں اور دیگر پیچیدہ ؍خصوصی بنیادی  ڈھانچے کی تعمیر میں بھی شامل ہے۔

اِس اہم موقع پر رکشا منتری نے تمام دفاعی خدمات کو مبارکباد دی اور ایم ای ایس سے مسلح افواج کو بہتر بنیادی ڈھانچہ خدمات فراہم کرکے قومی تعمیر میں اپنا تعاون جاری رکھنے کی گزارش کی۔

Recommended