Urdu News

دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے راہل بھٹ کی آخری رسومات ادا

دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے راہل بھٹ کی آخری رسومات ادا

جموں 13 مئی (انڈیا نیرٹیو)

گزشتہ روز  جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے جانے  والے ایک سرکاری ملازم کشمیر پنڈت راہول بھٹ کی آخری رسومات جمعہ کو یہاں بنتلاب میں ادا کی گئیں۔ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، ڈویڑنل کمشنر رمیش کمار، اور ڈپٹی کمشنر اونی لواسا آخری رسومات کے لیے شمشان گھاٹ میں موجود تھے۔ چاڈورہ تحصیل دفتر کے ایک ملازم بھٹ کو کل بڈگام میں تحصیل دفتر میں دہشت گردوں نے گولی مار دی۔

بھٹ کو اْس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دفتر میں کام کر رہا تھا۔بھٹ کو گولی لگنے کے فوراً بعد  سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْسے  مردہ قرار دیا۔ بھاری تعداد میں لوگوں نے بھٹ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کی۔مقامی لوگوں نے اس قتل پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور وادی میں رہنے والے کشمیری ہندوؤں کے لیے سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دو دہشت گرد اس گھناؤنے جرم میں ملوث تھے اور انہوں نے جرم کے ارتکاب کے لیے پستول کا استعمال کیا تھا۔

Recommended