ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھوپندر یادو نے تیرہ مئی 2022 کو ورچوئل طریقے سے منعقد برکس اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کیا ۔ آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق برکس اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آب وہوا میں تبدیلی سے مشترکہ طور پر نمٹنے ، مضر گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے طریقے تلاش کرنے اور پائیدار بحالی اور ترقی کے فورم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
برکس اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت عوامی جمہوریہ چین کے ایکولوجی اور ماحولیات کے وزیر جناب ہنگ رونک نے کی اور اس میں برکس ممالک برازیل ، روس، ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے وزراء ماحولیات نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر نے اپنی تقریر میں آب وہوا سے متعلق سخت کارروائیوں کے ہندوستان کے عہد کو اجاگر کیا اور یہ کہ سوجھ بوجھ کے ساتھ استعمال اور کچرے میں کمی کے ذریعہ یہ کام ہوسکتا ہے۔
وزیر ماحولیات نے برکس کے وزراء کو بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مدبرانہ قیادت میں کس طرح ہندوستان قابل تجدید توانائی، پائیدار بستیوں، جنگلات اور درختوں میں اضافہ کرکے مضر گیسوں میں کمی لانے، پائیدار ٹرانسپورٹ اختیار کرنے، ای موبلٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کو ماحولیات سے متعلق اقدامات کے لئے تیار کرنے جیسے بہترین اقدامات کرکے ایک نظیر بن رہا ہے۔
جناب یادو نے بتایا کہ کس طرح ہندوستان نے اقتصادی ترقی کو مضر گیسوں کے اخراج سے الگ کیا ہے۔ جناب یادو نے کہا کہ ترقی پزیر ملکوں کی جانب سے آب وہوا سے متعلق کارروائیاں، آب وہوا سے متعلق فنڈز کی فراہمی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور عملدرآمد میں مدد سے مشروط ہیں، جو یو ایس ایف سی سی سی اور پیرس معاہدے میں طے پائے تھے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ گلاسگو فیصلے اور سی او پی 26 پریسیڈینسی کے ذریعہ جاری ماحولیات رقومات ڈیلیوری کے تحت آب وہوا سے متعلق رقومات ادا کی جائیں گی۔
برکس وزراء ماحولیات نے آب وہوا میں تبدیلی پر اشتراک کو مستحکم بنانے کا عہد کیا اور باہمی تعاون کو وسیع تر اور گہرا بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ ان ملکوں نے ماحولیات اور آب وہوا میں تبدیلی کے شعبوں میں پالیسی کے تبادلے اور تعاون سے بھی اتفاق کیا۔ ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔