Urdu News

مجھے اقتدار سے ہٹانے میں پاکستان کی آرمی اسٹیبلشمنٹ نے اہم رول ادا کیا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد،15؍مئی

پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، جنہیں گزشتہ ماہ اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا، نے آرمی اسٹیبلشمنٹ خاص  سے  چیف آف آرمی سٹاف جنرل  قمر جاوید  باجوہ  کو انہیں  اقتدار سے  ہٹانے  میں اہم  کردار  ادا کرنے  کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

اپنی حالیہ عوامی تقریروں اور سوشل میڈیا پر بات چیت میں عمران خان نے فوج پر انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے الزامات لگائے۔ یہاں تک کہ ایک پوڈ کاسٹ میں، عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ سال جولائی میں پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کا تختہ الٹنے کی اپوزیشن کی ' سازش' سے آگاہ ہو گئے تھے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہی وجوہات ہیں کہ وہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو موسم سرما کے ختم ہونے تک تبدیل نہیں کرنا چاہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد کابل میں خانہ جنگی کے خطرات تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ "مشکل اوقات" میں اس وقت کے آئی ایس آئی کے سربراہ کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ ان انکشافات سے واضح ہوا کہ پاک فوج کے اعلیٰ رہنما پی ٹی آئی حکومت کی تقدیر کا فیصلہ کرتے وقت متحد نہیں تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دو کیمپوں میں بٹے ہوئے ہیں جن میں سے ایک عمران خان کے حق میں تھا جس میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل تھے۔ اور دوسرے وہ ہیں جو آرمی چیف کی طرح عمران خان کے خلاف تھے۔

 العربیہ پوسٹ کے مطابق، خان کی ناپسندیدگی کے باوجود، نئے آئی ایس آئی چیف کا اعلان آرمی چیف کے حکم کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا۔ مزید برآں، جنرل باجوہ گزشتہ ماہ ' عدم اعتماد' کی تحریک کے دوران "غیر جانبدار" رہے اور خاموشی سے اپوزیشن اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو "آئینی طور پر" نکالنے کی اجازت دی۔ اس 'غیر جانبدار' کو عمران خان اور ان کی پارٹی نے تنقید کا نشانہ بنایا، حالانکہ پی ٹی آئی کی حکومت فوج کی مدد سے 2018 میں برسراقتدار آئی تھی۔ یہاں تک کہ جماعت اسلامی (جے آئی)پاکستان کے امیر، سراج الحق نے تصدیق کی کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ "پی ٹی آئی کے منصوبے کی ناکامی کے بعد شرمندہ ہوئی اور اس نے سابقہ حکمران جماعتوں کو دوبارہ اقتدار میں لایا۔"

 اپنے ملکی اور بین الاقوامی امیج کو برقرار رکھنے کے لیے، آرمی اسٹیبلشمنٹ نے ایک طویل عرصے سے تیار کردہ سیاسی آپشن کا انتخاب کیا جو پی ٹی آئی کی زیر قیادت ' ہائبرڈ حکومت' کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے عدم اعتماد کا ووٹ تھا۔ شاید فوج بھی عمران خان کی سویلین لیڈر کے طور پر مقبولیت سے واقف تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے عمل میں کھل کر حصہ نہیں لینا چاہتی تھی اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عدم اعتماد  تحریک کے دوران  'غیر جانبدار' رہنے کا انتخاب کیا۔

Recommended