Urdu News

بھگوان بدھ کے خیالات ہمارے سیارے کو مزید پرامن بنا سکتے ہیں: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نے بدھ پورنیما کی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی، 16 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطنوں کوبدھ پورنیما پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان بدھ کے خیالات ہمارے سیارے کو زیادہ پرامن، ہم آہنگ اور پائیدار بنا سکتے ہیں۔

پیر کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا، ”بدھ پورنیما کے موقع پر، ہم بھگوان بدھ کے اصولوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں پورا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ بھگوان بدھ کے خیالات ہمارے سیارے کو مزید پرامن، ہم آہنگ اور پائیدار بناسکتے ہیں“۔

Recommended