Urdu News

بھارت- نیپال نے وزیراعظم مودی کے دورہ کے دوران چھ معاہدوں پر دستخط

بھارت- نیپال نے وزیراعظم مودی کے دورہ کے دوران چھ معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم نریندر مودی کی لمبنی (نیپال) دورہ کے دوران پیر کو بھارت اور نیپال کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی۔ وزارت نے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ شراکت داری میں چل رہے تعاون کو مضبوط کرنے اور نئے فریقوں کو ترقی کرنے کا موقع ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے ساتھ لمبنی مٹھ علاقہ، لمبنی، نیپال میں بھارت بین الاقوامی بودھ ثقافت و وراثت مرکز کی تعمیر کے لیے شیلانیاس کیا۔اس مرکز کی تعمیر انٹرنیشنل بودھ کنفیڈریشن (آئی بی سی)، نئی دہلی کے ذریعے لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (ایل ڈی ٹی) کی ایک زمین پر کیا جائے گا، جسے آئی بی سی اور ایل ڈی ٹی کے درمیان مارچ، 2022 میں دستخط شدہ ایک معاہدہ کے تحت آئی بی سی کو دیا گیا تھا۔شلانیاس کی تقریب، جسے تین اہم بودھ روایتوں، تھیرواد، مہایان اور وجریان کے بھکشوؤں کے ذریعے ادا کیا گیا، کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے مرکز کے ایک ماڈل کی بھی نقاب کشائی کی۔

تعمیر مکمل ہو جانے کے بعد، یہ دنیا بھر کے تیرتھ یاتریوں اور سیاحوں کا خیر مقدم کرنے والا ایک عالمی معیار کا سہولیتی مرکز ہوگا، جہاں عقیدت مند بودھ مذہب کی روحانی شکلوں کے مجموعہ کا دیدار کر سکیں گے۔ یہ ایک جدید عمارت ہوگی، جو بجلی، پانی اور فضلے کے انتظام کے معاملے میں ’مجموعی صفر‘ (نیٹ زیرو) کے معیاروں کے مطابق ہوگی اور اس مرکز میں  پوجا کا ہال، دھیان لگانے کے مراکز، لائبریری، نمائشی ہال، کیفیٹیریا، دفاتر اور دیگر سہولیات بھی ہوں گی۔

Recommended