Urdu News

ایلون مسک کا ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ

ایلون مسک کا ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے پیر کے روز میامی میں آل ان سمٹ میں بند کمرے کے اجلاس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئیکہا ہے کہ ٹوئٹر ڈیل کو 44 بلین ڈالر سے کم قیمت میں حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔مسک نے کانفرنس میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کا تناسب جتنا اْنہیں بتایا جارہا ہے اصل تناسب اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ایلون مسک نے اپنے اس بیان سے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔یاد رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر پر یہ الزام لگاتے ہوئیکہ اْنہیں ویب سائٹ پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد  کے بارے میں ممکنہ طور پر گمراہ کیا جارہا ہے، گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس معاہدے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان تو پہلے ہی کرچکے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے قانونی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر لگایا گیا الزام سچ ثابت ہوگیا تو وہ ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہوجائیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس معاہدے کی ٹرمینیشن فیس1 بلین ڈالر  ہے۔ اس لیے قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے پر ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر کی جانب سے مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

Recommended