Urdu News

وارانسی کے گیان واپی مسجد میں مبینہ ’شیو لنگ‘ کو سیل کرنے کا سپریم کورٹ کاحکم، مسلمانوں کو نماز کے لیے نہ روکنے کی ہدایت

وارانسی کے گیان واپی مسجد میں مبینہ ’شیو لنگ‘ کو سیل کرنے کا سپریم کورٹ کاحکم

سپریم کورٹ نے وراانسی کے گیان واپی مسجد کے احاطہ میں ملے مبینہ ’شیولنگ‘ کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ کی قیادت والی بینچ نے کہا کہ مسلمانوں کو نماز کے لئے داخلہ سے نہ روکا جائے۔ معاملے کی اگلی سماعت 19مئی کو ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ نچلی عدالت کی سماعت پرکوئی روک نہیں ہے۔ سماعت شروع ہوتے ہی عدالت نے کہا کہ یہ مالکانہ حق کا کیس نہیں ہے۔ صرف پوجا کا حق مانگا گیا ہے۔ پوجا آرتی، بھوگ کا مطالبہ ہے۔۔ اس کے ساتھ ہی گیان واپی معاملہ پر سپریم کورٹ نے وارانسی ضلع انتظامیہ کو یہ حکم دیا کہ جس جگہ مبینہ شیولنگ بتایاجارہا ہے، اس جگہ کو محفوظ رکھا جائے، لیکن سیکورٹی بندوبست سے نماز میں رکاوٹ نہیں ہو۔ عدالت عظمی نے اترپردیش سرکار سمیت سبھی فریقوں کو نوٹس بھی جاری کیا۔

جج نے کہا کہ ہم نوٹس جاری کررہے ہیں۔ اگلی سماعت جمعرات 19 مئی کوہوگی۔ اس دن سول کورٹ میں جو عرضی گزار ہیں، ان کے وکیل کو بھی سنا جائے گا۔ ہم 16 مئی کے حکم کو محدود کررہے ہیں۔ اس کے بعد اترپردیش سرکار کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اگر کسی نے شیولنگ پر پاوں لگا دیا تو لا اینڈ ا?رڈر کی صورتحال متاثر ہوسکتی ہے۔ اس پر بینچ نے کہا کہ انہوں نے نچلی عدالت کی سماعت پر روک نہیں لگائی ہے۔

اس پر یوپی سرکار کی طرف سے پیش وکیل تشار مہتا نے کہا کہ نمازی وضو خانہ میں ہاتھ پاوں دھوتے ہیں، ایسے میں وہاں اس کیس سے وابستہ کچھ اہم واقعات پیش ا?سکتے ہیں اور وہ تباہ ہوسکتا ہے۔ ایس جی مہتا نے اندیشہ ظاہر کیا کہ شیولنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس پر جج نے کہا کہ ہم تحفظ کا حکم دیں گے۔ مہتا نے پھر کہا کہ میں اس پر کل بتانا چاہوں گا، ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے حکم کا کوئی ناپسندیدہ اثر نہ پڑے۔اس کے بعد مسجد کمیٹی کی جانب سے پیروی کررہے حذیفہ احمدی نے کہا کہ کورٹ کے اس حکم سے جگہ کی صورتحال بدل جائے گی۔ انہوں نے کورٹ کو بتایا کہ وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی، اس جگہ کا استعمال صدیوں سے ہورہا ہے۔ اس کے بعد جج نے کہا کہ ہم جعمرات کو سماعت کریں گے، ابھی ہم اس جگہ کے تحفظ کا حکم برقرار رکھیں گے، جہاں شیولنگ ملنے کا دعوی کیا جارہا ہے۔ ہم ڈی ایم کو اس کی ہدایت دیں گے۔ اگر کوئی شیولنگ ملا ہے تو اس کا تحفظ ضروری ہے، لیکن ابھی نماز نہیں روکی جانی چاہئے۔بتادیں کہ عدالت عظمی اترپردیش کے وارانسی میں گیان واپی۔ شرنگار گوری کمپلیکس کے سروے کے خلاف گیان واپی مسجد انتظامیہ کی عرضی پر سماعت کررہی تھی۔

Recommended