وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے کئی اضلاع میں آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات میں ہوئی ہلاکتوں پر اظہات تعزیت کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ راحت پہنچانے کا کام مستعدی سے کررہی ہے۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’بہار کے کئی ضلعوں میں آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات میں کئی لوگوں کی اموات سے بے حد رنج و ملال ہوا۔ ایشور سوگوار کنبوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ ریاستی سرکار کی دیکھ ریکھ میں مقامی انتظامیہ راحت اور امدادی کام میں تندہی سے لگی ہوئی ہے۔‘‘