Urdu News

گیانواپی مسجد تنازعہ: سول جج نے کیس کی فائل ڈسٹرکٹ جج کو سونپی

گیانواپی مسجد تنازعہ: سول جج نے کیس کی فائل ڈسٹرکٹ جج کو سونپی

اتر پردیش،گیان واپی شرینگار گوری کیس میں، گیان واپی کیمپس کی سروے رپورٹ سمیت تین درخواستوں کی پیر کو وارانسی ضلع عدالت میں سماعت ہوگی۔ اس سے قبل ہفتہ کو کیس کی فائل سول کورٹ (سینئر ڈویڑن) نے ضلع عدالت کے حوالے کر دی۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کو اس معاملے میں انجمن انتظاریہ مسجد کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کیس کو وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ ڈسٹرکٹ جج آٹھ ہفتوں میں سماعت مکمل کریں گے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سنیچر کو سول جج (سینئر ڈویڑن) روی کمار دیواکر کی عدالت نے اس کیس سے متعلق تمام فائلیں ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت کو سونپ دیں۔ کیس نمبر 693/21 کی سماعت اب پیر (23 مئی) سے ضلع عدالت میں شروع ہوگی۔ ایسے میں اب عوام کی نظریں ضلع عدالت میں ہونے والی سماعت پر ہو گی۔

Recommended