Urdu News

سندھ میں پانی کی قلت وجہ سے عوام کا بڑا نقصان ، غریب کسان سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے: سہیل ابڑو

سندھ میں پانی کی قلت وجہ سے عوام کا بڑا نقصان

جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سہیل ابڑو وائس چیئرمین زبیر سندھی جنرل سیکریٹری غلام حسین شابرانی ایڈیشنل سیکریٹری امر آزادی سوڈو سندھی حفیظ دیشی پرہ سندھو  نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ سندھ میں مسلسل پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ کی عوام کا معاشی طور بڑا نقصان ہو رہا ہے اور کسان بھوک اور فاقہ کے کاٹنے پر مجبور ہے ۔1947 کے بعد تاریخ گواہ ہے سندھ کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے مذہب اور پاکستان کے نام پر سندھ کے ساحلوں سائل پر پنجاب سامراج نے فوجی لشکر کے ذریعے بندوق کے زور پر قبضہ کرکے لوٹ مار کر رہا ہے اور سندھ کو نیست و نابود کرنے کے لئے سندھ کے جینے کا ذریعہ دریا سندھ کے کنٹرول کرنے کے لئے ڈیم اور کنا لے بنا رہا ہے ۔

بھاشا ڈیم کالاباغ ڈیم جیسے منصوبے سندھ کو ریگستان بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجابیوں نے جنرل ایوب کے دور میں انڈیا سے تین دریا بھیج دیے تھے اور اس کے بعد دکھی کی بنیاد پر دریائے سندھ سے کنالیں سے نکالی گئی جس پر کہا گیا تھا جب دریا سندھ کے سیلاب کی صورتحال ہوگی تب چشمہ لنک کنال تونسا لنک کنال کے ذریعے سیلاب کے پریشر کو کم کیا جائے گا اور جو پانی لیا جائے گا اس کا معاوضہ ادا کیا جائے گا لیکن افسوس ہے تاریخ گواہ ہے دریا سندھ میں پانی ہو یا نہ ہو لیکن پنجاب والوں نے کنالوں کے ذریعے غنڈہ گردی کے ذریعے زبردستی پانی لیا اور ڈکٹیٹر مشرف دور اقتدار میں دریائے سندھ سے اور زبردستی گریٹر تھل کینال نکالا گیا جس کے ذریعے سالوں سال پانی لیا جاتا ہے جبکہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے ۔

 سندھ معاشی طور پر تباہ برباد ہو رہا ہے سندھ کی عوام بھوک اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں بھوک اور بدحالی کی وجہ سے سندھ کے لوگ اجتماعی خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن افسوس حکمرانوں کو کوئی بھی پرواہ نہیں ہے، سندھ کے لوگ مرے یا جئے۔ اگر یہ رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو اور سندھو دریا میں پانی نہیں آیا تو سندھ کی عوامسڑکوںپر نکل آئے گی  اور پنجاب جانے والے سارے راستے بند کیے جائیں گے جب تک پانی نہیں ملے گا  تب تک روڈ بند رہیں گے۔

Recommended