Urdu News

وزیراعظم مودی نے جاپان کے یونیکلو کو بھارتی ٹیکسٹائل ہب کا حصہ بننے کے لیے دی دعوت

وزیراعظم مودی نے جاپان کے یونیکلو کو بھارتی ٹیکسٹائل ہب کا حصہ بننے کے لیے دی دعوت

ٹوکیو، 23؍مئی

وزیراعظم نریندر مودی نے  آج  ٹوکیو میں یونیکلو کی پیرنٹ کمپنی، فاسٹ ریٹیلنگ کے سی ای او، تاداشی یانائی کے ساتھ ملاقات   کی اور ان سے  مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کے ہندوستان کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ جہاں یانائی نے ہندوستانیوں کے کاروباری جوش کی تعریف کی، پی ایم مودی نے ان کے ساتھ یونیکلو کی ہندوستان میں بڑھتی ہوئی موجودگی اور پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (( پی ایل آئی) اسکیم کے تحت ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچہ، ٹیکس اور مزدوری کے شعبے شامل ہیں۔

مسٹر یانائی نے ہندوستان کے لوگوں کے کاروباری جوش کی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے مسٹر یانائی سے کہا کہ وہ پی ایم-مترا اسکیم میں حصہ لیں جس کا مقصد ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔

 پی ایم او  کے ایک بیان کے مطابق  انہوں نے ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مارکیٹ اور ہندوستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے پی ایل آئی  اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "انھوں نے ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچہ، ٹیکس اور مزدوری کے شعبے شامل ہیں۔

Recommended