Urdu News

راجیہ سبھا انتخابات: 15 ریاستوں میں 57 سیٹوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع

راجیہ سبھا انتخابات: 15 ریاستوں میں 57 سیٹوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع

مرکزی وزیر سمیت کئی تجربہ کار لیڈروں کی میعاد پوری ہو رہی ہے

راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کے لیے منگل کے روز  نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی 15 ریاستوں میں 57 سیٹوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا۔ ان تمام سیٹوں کے لیے 10 جون کو پولنگ ہوگی اور اسی دن نتائج بھی آئیں گے۔

مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 31 مئی پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم جون کو ہوگی اور امیدوار 3 جون تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ووٹنگ 10 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے شروع ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

کئی مرکزی وزرا سمیت کئی تجربہ کار لیڈران کی مدت پوری ہورہی ہے

راجیہ سبھا سے کئی تجربہ کار لیڈروں کی میعاد پوری ہو رہی ہے۔ اس میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن، مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل، مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی، مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ، کانگریس کے پی چدمبرم، کپل سبل، جے رام رمیش، امبیکا سونی، چھایا ورما، رامویچار نیتام، بی جے پی کے شیو پرتاپ شکلا، ظفر الاسلام، ونے سہسترابدھے، این سی پی کے پرفل پٹیل، شیو سینا کے سنجے راوت سمیت سینئر لیڈران شامل ہیں۔

اتر پردیش میں زیادہ سے زیادہ 11 سیٹوں پر انتخابات

راجیہ سبھا کی سب سے زیادہ 11 سیٹیں اتر پردیش سے خالی ہو رہی ہیں، جن پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ ریاست سے ایوان بالا کے لیے منتخب ہونے والے سماج وادی پارٹی کے ریوتی رمن سنگھ، سکھرام سنگھ اور وشمبھر پرساد نشاد اپنی مدت پوری کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید ظفر الاسلام، شیو پرتاپ شکلا، سنجے سیٹھ، سریندر سنگھ ناگر، جے پرکاش، کانگریس کے کپل سبل، بی ایس پی کے ستیش مشرا اور اشوک سدھارتھ کی میعاد جولائی اگست میں پوری ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ جن ارکان کی میعاد جولائی۔اگست میں پوری ہو رہی ہے ان میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے پربھو سریش پربھاکر، ٹی جی وینکٹیش، یلامنچیلی ستیہ نارائن چودھری، وینومبکا وجے سائی ریڈی،تلنگانہ سے لکشمی کانت راؤ، سرینواس دھرم پوری، چھتیس گڑھ سے چھایا ورما، رامویچار نیتام، مدھیہ پردیش سے وویک تنکھا، مبشر جاوید اکبر، سمپتیااوئیکے،تمل ناڈو سے ٹی کے ایس ایلنگوئن،اے نونیت کشنن، آرایس  بھارتی، ایس آر بالاسبرامنیم، اے وجے کمار، کے آر این راجیش کمار، کرناٹک کے سی راما مورتی، جے رام رمیش، آنجہانی آسکر فرنیاڈس (13.09.2021 کی  موت کے بعد سے خالی)، نرملا سیتارمن، اڈیشہ سے نیکانتی بھاسکر راو، پرسنا آچاریہ، سمبت پاترا، مہاراشٹر سے پیوش گوئل، پی چدمبرم، پرفل پٹیل، وکاس ہری بھاؤ مہاتمے، سنجے راؤت، ونے سہستربدھیپنجاب سے امبیکا سونی، بلوندر سنگھ، راجستھان سے اوم پرکاش ماتھر، الفونس کننتھنم،  رام کمار ورما، ہرش وردھن سنگھ ڈونگر پور، اتراکھنڈسے پردیپ ٹمٹا، بہار سے گوپال نارائن سنگھ بہار سے، ستیش چندر دوبے، میسا بھارتی، رام چندر پرساد سنگھ، شرد یادو(04-12-2017 سے خالی)، جھارکھنڈ سے مہیش پودار، مختار عباس نقوی، ہریانہ سے دشینت گوتم اور سبھاش چندرکی میعاد پوری ہو رہی ہے۔

Recommended