اپولو ایک دن میں 10 لاکھ کوویڈ ویکسین دے گا

نئی دہلی ، 25 نومبر (انڈیا نیرٹیو) اپولو ہسپتال نے اپنے ہسپتالوں ، کلینکس ، صحت مراکز ، فارمیسیوں کے علاوہ جہاں جہاں ضرورت ہوگی وہاں ایک دن میں پورے ملک کو دس لاکھ ویکسین دینے کی تیاری میں ہے۔

کوویڈ ۔19 کی ویکسین اگلے 60سے120 میں دن کے اندر تیار ہونے کی امید ہے ۔ اس سلسلےمیں اپولو ہفتے کے ساتوں دن اور چوپیس گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل ایک سروے کر رہاہے جس میں صارفین سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا وہ ویکسین لیں گے؟ ساتھ ہی سروے میں رجسٹر یشن بھی ہو رہا ہے۔

اپولو نےدعوی کیا ہے کہ کوویڈ 19 کی ایک ویکسین اگلے 60 سے120 دن میں دستیاب ہوجانی چاہیے۔سروے میں اس طرح کے سوالات پوچھے جا رہے ہیں ’’کیا آپ کوویڈ 19 ویکسین لیں گے؟ آپ کوویڈ ۔19 ویکسین کے دستیاب ہونے کے بعد کتنی جلدی لیں گے؟

اپولو 24/7 صارفین کوویڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں پر اپ ڈیٹ رہنے کے لیے ابھی رجسٹریشن کے لیے کہہ رہا ہے۔

اپولو 24/7 نے کہا کہ ’’ذیل میں اپنا فون نمبر شئیر کریں تاکہ ہم آپ کو بہترین اور محفوظ ترین کوویڈ 19 ویکسینوں کے بارے میں آگاہ کرسکیں ، جب وہ دستیاب ہوں گے ، تو یہ امکان ہے کہ پہلےکس کو ملے گا؟ اور آپ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔‘‘