Urdu News

کوروناوائرس: ملک میں 24 گھنٹوں میں ملے کورونا کے 2628 نئے مریض

کوروناوائرس

نئی دہلی، 26 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں جمعرات کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 2628 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2167 رہی جب کہ 18 کورونا سے متاثر مریض کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کل 4 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار 881 کورونا مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ موجودہ ریکوری شرح 98.75 فیصد ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 15 ہزار 414 ہوگئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.58 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4.52 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 84 کروڑ 84 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 192.82 کروڑ خوراکیں دی گئیں

ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت جمعرات کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 192 کروڑ 82 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13.13 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا ویکسین کی کل 193.53 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 16 کروڑ ویکسین کی خوراکیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس اب بھی دستیاب ہیں۔

Recommended