Urdu News

این ایم ڈی سی کی اب تک کی بہترین سالانہ مالی کارکردگی

جناب آر کے سنگھ نے ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے وزراء کی کانفرنس کا افتتاح کیا

 

نئی دہلی،28 مئی ، 2022/ اسٹیل کی وزارت کےتحت کانکنی کے بھارت کے ایک بڑے کارپوریشن نیشنل مینرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) نے  مالی سال 22-2021 کے دوران 42.19 ملین ٹن خام لوہے کی پیداوار کی اور 40.56 ملین ٹن خام لوہے کی فروخت کی۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے  اب تک کی سب سے مستحکم تاریخ رقم کی ہے ۔  کمپنی نے پچھلے مالی سال میں 34.15 ملین ٹن خام لوہے کی پیداوار کی تھی جو 24 فیصد تھی اور مالی سال 2021 میں 33.25 ملین تن خام لوہے کی پیداوار کی تھی جو  22 فیصد تھی۔

 

 

چوتھی سہ ماہی

سالانہ

 

2020-21

2021-22

2020-21

2021-22

خام لوہے کی پیداوار (ملین ٹن)

12.31

13.86

34.15

42.19

خام لوہے کی فروخت (ملین ٹن)

11.09

12.29

33.25

40.56

مجموعی کاروبار (کروڑ روپےمیں)

6,848

6,702

15,370

25,882

ٹیکس سے پہلے منافع (کروڑ روپے میں)

4,269

2,880

8,902

12,981

ٹیکس کے بعد منافع (کروڑ روپے میں)

2,838

1,815

6,253

9,398

ڈویڈینڈ (روپے)

7.76

14.74

 

42 ملین ٹن کا سنگ میل طے کرتے ہوئے ملک کے خام لوہے کے سب سے بڑے پروڈیوسر نے ابھی تک کا سالانہ بہترین مالی نتیجہ پیش کیا ہے۔ مالی سال 2022 میں اُس نے 25882 کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار دیاجبکہ اس سے پچھلے سال 15370 کروڑ روپے کا کاروبار کیا جو 68 فیصد زیادہ ہے۔ این ایم ڈی سی نے مالی سال 22-2021 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع 12981 کروڑ روپے بتایا ہے جو مالی سال 21-2020 کی 8902 کروڑ روپے کی رقم سے 46 فیصد زیادہ ہے۔ اسی سال کے دوران ٹیکس کے بعد منافعے کی رقم 9398 کروڑ روپے تھی جس سے 50 فیصد کی بڑی ترقی کی عکاسی ہوتی ہے ۔ اس کے تحت اس سے پچھلے مالی سال میں 6253 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ سرکاری شعبے کی کمپنی نے مالی سال 2022 میں 1474 فیصد کا ڈویڈینڈ تقسیم کیا جو ابھی تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

اس مضبوط کارکردگی کے ساتھ این ایم ڈی سی نے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی میں 13.86 ملین ٹن خام لوہے کی پیداوار کی ، جبکہ سی پی ایل وائی میں 12.31،ملین ٹن کی پیداوار کی تھی  جو 13 فیصد ترقی تھی۔  یہ مالی سال 21-2020 کی چوتھی سہ ماہی میں 12.29 ملین ٹن خام لوہے کی فروخت میں 11 فیصد شرح ترقی ہے۔ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں مجموعی کاروبار 6702 کروڑ روپے تھا۔ جبکہ ٹیکس سے پہلے کا منافع اور ٹیکس کے بعد کا منافع بالترتیب 2880 کروڑ روپے اور 1815 کروڑ روپے تھا۔

مالی سال  22-2021 کے لیے آڈٹ کیے گئے مالی نتائج کو این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی ، جناب سمیت دیب کی صدارت کےتحت 26 مئی ، 2022 کو میٹنگ کی گئی۔ یہ میٹنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تھی جس میں ان مالی نتائج کو منظوری دی گئی۔

اس پرکشش کارکردگی کو سراہتےہوئے جناب سمت دیب نے کہا کہ اس کارکردگی سے بھارت کو صحیح معنوں میں آتم نربھر بنانے کے این ایم ڈی سی کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

Recommended