Urdu News

جناب راج کمار رنجن سنگھ نے میزورم یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہاسٹل اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا

تعلیم کے وزیر

 

 
 

تعلیم کے وزیر مملکت جناب راج کمار رنجن سنگھ نے آج میزورم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر ہاسٹل اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VYP1.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ میزورم یونیورسٹی نے اپنے قیام کے 22 سال کے عرصے میں بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی توسیع کے لحاظ سے قابل ذکر ترقی کی ہے اور یہ دی امپیکٹ رینکنگ 2022 میں جگہ بنانے والی شمال مشرقی خطے کی واحد یونیورسٹی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم یونیورسٹیوں/ اداروں کو ان کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے لیے مدد کر رہی ہے تاکہ سیکھنے، تحقیق اور اختراع کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر موصوف نے روشنی ڈالی کہ میزورم یونیورسٹی ان پہلی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس نے اس تعلیمی سال سے این ای پی 2020 کو نافذ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیا افتتاح کیا گیا ہاسٹل یونیورسٹی میں تحقیق اور ترقی کی سہولیات اور اسکالروں کی سہولیات کو بڑھانے میں ایک اور سنگ میل کا کام کرے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ شروع کیے جا رہے فیکلٹی ڈیولپمنٹ سنٹر سے ریاست میزورم میں یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے اساتذہ کو بھی مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ تمام فیکلٹی ممبران کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور ان کے علم اور مہارت کو اپ گریڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے تدریس اور آموزش میں اختراع کے لیے ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر موصوف نے میزورم یونیورسٹی کی برادری کو سخت محنت کرنے اور شمال مشرقی خطے اور پورے ملک کے بہترین اداروں میں سے ایک کے طور پر ابھرنے کے لیے مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ میزورم یونیورسٹی آپ کی مسلسل کوششوں، کڑی محنت اور لگن سے ملک کے سرکردہ اداروں میں سے ایک بن کر ابھرے گی۔


Recommended