Urdu News

سورج کے کعبہ شریف کے برابر اوپر آنے پر کیا ہوا؟

سورج کے کعبہ شریف کے برابر اوپر آنے پر کیا ہوا؟

مکہ مکرمہ،29مئی (انڈیا نیرٹیو)

کل ہفتے کے روز مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 18 منٹ پر سورج عین کعبہ شریف کے برابر اوپر آیا۔ عمودی طور پرسورج کے کعبہ شریف کے اوپر آنے کا یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے۔جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاہرہ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ جب سورج تقریباً 90 ڈگری پر آیا تو اس وقت خانہ کعبہ کے برابر اوپر تھا اور اس وقت کعبہ شریف کا سایہ مکمل طور پر غائب ہوگیا۔ صرف کعبہ شریف ہی نہیں بلکہ مکہ معظمہ میں دیگر عمارتوں اور اجسام کے سائے صفر ہو گئے۔ اس وقت سورج آسمان کے دور دراز علاقوں کی طرف جھک گیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ سورج کے عمودی طور پر آنے کا واقعہ خط استوا اور سرطان مدارکے درمیان کعبہ کیآنے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔

آسمان پر سورج کی بہ ظاہر حرکت کے دوران یہ کعبہ کے اوپر سیدھا نظر آتا ہے۔ مئی کے مہینے میں خط استوا سے سورج کے سرطان مدار کی طرف جاتے ہوئے یہ منظر دکھائی دیتا ہے جب کہ جولائی میں خط استوا سے واپسی پر سورج ایک بار پھر کعبہ شریف پر برابر آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23.5 درجے شمال اور جنوب کے عرض البلد پر واقع تمام علاقے سال میں دو بار اس فلکیاتی مظہر کا مشاہدہ کرتے ہیں، لیکن اس جگہ کے عرض بلد کے لحاظ سے یہ منظر مختلف اوقات میں ظاہر ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سورج کی گردش کے رجحان کو جدید تکنیکوں کی ضرورت کے بغیر جیومیٹری کے کچھ آسان اصولوں کا استعمال کرتے ہوئے زمین کی گردش کا حساب لگانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک قدیم طریقہ ہے جو 2000 سال سے زیادہ پرانا ہے۔ اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ زمین گول ہے۔

Recommended